ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہند پاک مقابلہ

ہندستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے دوران مانچسٹر میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہمسایہ ممالک اور روایتی حریف ہندستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے دوران مانچسٹر میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ ٹویٹر پر 29 لاکھ ٹویٹس کے ساتھ ایک ایسا ون ڈے بھی بن گیا جس کے لئے سب سے زیادہ ٹویٹس کئے گئے۔

ہندستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لئے کل 7 لاکھ 50 ہزار افراد کی درخواست آئی تھیں ۔ اگرچہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کل 23000 لوگوں کے ہی بیٹھنے کی صلاحیت ہے۔


ہندستان نے یہ مقابلہ ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 89 رنز سے جیتا تھا۔کرکٹ کے ان دو روایتی حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں سے منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کرجاتا ہے۔

ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں 50 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔اس مقابلے میں 2015 کے ریکارڈ کو میلوں پیچھے چھوڑ دیا۔یہ میچ 29 لاکھ ٹويٹس کے ساتھ سب سے زیادہ ٹویٹ ہونے والا ون ڈے بن گیا۔


جہاں تک ہندوستانی کرکٹروں اور پاکستانی کرکٹروں کے بارے میں ٹويٹس کی بات ہے تو اس میں ہندوستانی فریق نے بازی مار لی۔ فیصد کے نقطہ نظر سے 73 فیصد ہندوستانیوں نے ٹويٹس کئے جبکہ 27 فیصد پاکستانیوں نے ٹويٹس کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔