گلکرسٹ کے ریٹائرمنٹ کی وجہ لکشمن کا کیچ چھوڑنا

ریٹائرمنٹ کے 12 سال بعد گلکرسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ہندوستانی تجربہ کار لکشمن کا کیچ ڈراپ کرنے کا ان کی ریٹائرمنٹ میں کم و بیش کردار تھا۔

ایڈم گلکرسٹ، تصویر گیٹی ایمج
ایڈم گلکرسٹ، تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

نئی دہلی: آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے 12 سال بعد انکشاف کیا ہے کہ عالمی کرکٹ سے سبکدوشی کے اسباب میں ہندوستان کے سابق سرکردہ بلے باز وی وی ایس لکشمن کا کیچ ڈراپ کرنا بھی شامل ہے۔ ایڈم گلکرسٹ کو کرکٹ میں وکٹ کیپر کے کردار میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے، لیکن آسٹریلیائی بلے باز نے 2008 میں اچانک ہی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔

گلکرسٹ نے سن 2008 میں ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے بعد اچانک ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کہا جاتا تھا کہ وہ وی وی ایس لکشمن کا کیچ نہیں پکڑسکے، جس کی وجہ سے وہ ریٹائر ہوگئے۔ اب انھوں نے 12 سال بعد اس پر بات کی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے 12 سال بعد گلکرسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ہندوستانی تجربہ کار لکشمن کا کیچ ڈراپ کرنے کا ان کی ریٹائرمنٹ میں کم و بیش کردار تھا۔ سوشل میڈیا پر لائیو چیٹ کرتے ہوئے ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ اگر آپ کسی ٹیسٹ میچ میں وی وی ایس لکشمن کا کیچ چھوڑ دیتے ہیں تو میں اسے ریٹائرمنٹ کی ایک اچھی وجہ کے طور پر دیکھتا ہوں کیونکہ آپ انہیں بہت زیادہ مواقع نہیں دینا چاہتے ہیں۔


ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں آخری بار کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں گلکرسٹ نے میچ سے قبل ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کی تھی لیکن میچ کے وسط میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ سابق وکٹ کیپر کو میچ کے دوران بڑے ہٹ کے لئے جانا جاتا تھا جن میں میچ کا رخ بدلنے کی زبردست صلاحیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ لکشمن اور ہربھجن نے ہمیشہ آسٹریلیا کو پریشان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بیٹنگ لائن میں زیادہ تر کھلاڑی ہمارے خلاف اچھے رنز بناتے تھے اور پھر ہربھجن ہمیں آؤٹ کردیتے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں 900 سے زیادہ شکار کرنے والے گلکرسٹ نے کہا ہے کہ وہ اچھی فارم میں رہتے ریٹائر ہونا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاں تک صحیح وقت پر ریٹائرمنٹ کا تعلق ہے تو میں ہمیشہ یہ سوچا کرتا تھا کہ اگر میں اچھی فارم میں رہتے ریٹائر ہو رہا ہوں تو لوگ کہتے کہ آپ کیوں ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن خراب فارم کے دوران ایسا نہیں ہوتا اور لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ انہیں ریٹائر ہونا چاہیے۔ اس لئے آپ پوری ایمانداری کے ساتھ میچ کھیلنے کی کوشش کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔