حیدرآباد پر جیت سے کولکتہ کی امیدیں قائم

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پلے آف کی دوڑ سےباہر ہوچکے سن رائزرزحیدرآباد کوآئی پی ایل مقابلے میں 20 اوورمیں آٹھ وکٹوں پر 115 کے معمولی اسکور پر روک کر جیت حاصل کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پلے آف سے باہر ہو چکے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل مقابلے میں اتوار کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو قائم رکھا ہے۔ کولکتہ نے حیدرآباد کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹوں پر 115 کے معمولی اسکور پر روکا اور 19.4 اوور میں چار وکٹوں پر 119 رن بنا کر جیت حاصل کی ۔

واضح رہے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پلے آف کی دوڑ سےباہر ہوچکے سن رائزرزحیدرآباد کوآئی پی ایل مقابلے میں 20 اوورمیں آٹھ وکٹوں پر 115 کے معمولی اسکور پر روک دیا۔


حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات بہت خراب رہی اور اوپنر وردیھمان ساہا پہلے اوور کی دوسری گیند پر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے ۔ ساؤتھی نے ساہا کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ دوسرے اوپنر جیسن رائے 10 رن بنا کر شیوم ماوی کی گیند پر ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔
حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے 21 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 26 رن بنا کر شکیب الحسن کے تھرو پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما 10 گیندوں میں چھ رن بناکر ٹیم کے اسکور 51 پر شکیب کا شکار بن گئے۔ پریم گرگ 31 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 21 رن بنا کر ورون چکرورتی نے گیند پر آوٹ ہوئے ۔ حیدرآباد نے 70 کے اسکور پر اپنی پانچویں وکٹ گنوا دی ۔ جیسن ہولڈر نو گیندوں میں دو رن بنا کر ورون کا دوسرا شکار بن گئے۔

عبدالصمد نے 18 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 25 رن بنائے اوروہ 18 ویں اوورمیں ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سدھارتھ کول نے اننگز کی آخری گیند پرایک چوکے کی مدد سے حیدرآباد کو 115 تک پہنچایا ۔ کول سات اور بھونیشور سات پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکتہ کی جانب سے ساؤتھی ، شیوم اور ورون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔