آسٹریلیا کی ڈافن زچگی کی چھٹی لینے والی پہلی کھلاڑی بنیں

سی اے کی نئی پالیسی کے تحت ڈافن کو 12 ماہ تک تنخواہ سمیت زچگی کی چھٹی دی جائے گی اور اگلے معاہدے میں انہیں یقیناً قرار دیا جائے گا، اگر ان کے بچے کی جولائی 2020 تک پیدائش ہو جاتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میلبورن: آسٹریلوی کرکٹر جیس ڈافن کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی نئی پیرینٹل پالیسی کے تحت زچگی کی چھٹیوں پر جانے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سی اے کو ڈافن نے اپنے ماں بننے کی خبر دی جس کے بعد وہ کھلاڑیوں کے لئے بنائی گئی اس نئی پالیسی کے تحت زچگی کی چھٹیوں کی حقدار بن گئیں۔ وہ بورڈ کی طرف سے بنائی گئی اس نئی پالیسی کے تحت چھٹیوں پر جانے والی پہلی خاتون کرکٹر بھی ہیں۔

30 سال کی ڈافن اگرچہ حاملہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کی جانب سے فروری 2020 میں شروع ہونے والے خواتین ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم کی سینئر کھلاڑی ڈافن نے سال 2015 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔


ڈافن کو خاتون بگ بیش لیگ کے پچھلے ایڈیشن میں میلبورن رینگیڈس کا کپتان بنایا گیا تھا، انہوں نے ٹیم کے لئے 68 کے اوسط سے 544 رن بنائے تھے اور اگلے سال ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کی دوڑ میں سب سے آگے مانی جا رہی تھیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے آسٹریلیا اے کی جانب سے کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

خاتون کرکٹر نے کہا، ’’میں بگ بیش لیگ کے دوران حاملہ تھی۔ اب جب سب عالمی کپ ٹیم کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو مجھے لگا کہ سبھی کو اس خبر کے بارے میں پتہ چلے گا تو وہ ہنسیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا بھی اس خبر سے چونک گیا ہے لیکن انہیں اب پتہ چل گیا ہوگا کہ میں آسٹریلیا اے کے لیے کیوں نہیں کھیلی تھی۔‘‘


سی اے کی نئی پالیسی کے تحت ڈافن کو 12 ماہ تک تنخواہ سمیت زچگی کی چھٹی دی جائے گی اور اگلے معاہدے میں انہیں یقیناً قرار دیا جائے گا، اگر ان کے بچے کی جولائی 2020 تک پیدائش ہو جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */