آئی پی ایل LIVE : راجستھان کی دہلی پر 10 رن سے فتح

دہلی ڈئیر ڈیولس اور راجستھان رائلس دونوں نے ہی اپنے پہلے میچ میں شکست کھائی ہے اس لے دونوں ہی ٹیمیں اس آئی پی ایل میں اپنا کھاتہ کھولنے کے مقصد سے میدان میں اتر رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Apr 2018, 12:36 AM

آخری اوور میں بنے 14 رن، پھر بھی 10 رن سے دہلی کو شکست

بارش کے بعد کم کیے گئے اوور کے بعد میدان میں موجود کرکٹ شیدائیوں کو امید تھی کہ دہلی کے لیے 5 اوور میں 71 رن بنانا مشکل نہیں ہوگا۔ لیکن لگاتار وکٹ گرنے سے اور رن نہیں بن پانے سے دہلی کے بلے بازوں پر دباو بڑھتا گیا اور بالآخر انھیں 10 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری اوور میں لافلن نے حالانکہ 14 رن دیے لیکن ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔

12 Apr 2018, 12:28 AM

پانچویں اوور میں انادکٹ نے 10 رن دے کر ایک وکٹ لیا

دھیرے دھیرے مقابلہ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ پانچویں اوور میں انادکٹ نے 10 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ گرنے والا وکٹ رشبھ پنت کا تھا جنھوں نے 12 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ انھوں نے اپنی پاری میں 3 چوکے لگائے۔ یہاں سے دہلی کو جیتنے کے لیے ایک اوور میں 25 رن درکار ہے۔

12 Apr 2018, 12:21 AM

چوتھے اوور میں بنے 7 رن

راجستھان نے چوتھے اوور میں محض 7 رن دیے۔ یہ اوور لافلن نے کیا جس میں انھوں نے میکسویل جیسے خطرناک بلے باز کا وکٹ بھی لیا۔ یہاں سے دہلی کو جیت کے لیے 2 اوور میں 35 مزید رن بنانے ہوں گے جو تھوڑا مشکل لگ رہا ہے۔


12 Apr 2018, 12:17 AM

لافلن نے میکسویل کو چلتا کیا

تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں بالآخر میکسویل کیچ آوٹ ہو گئے۔ لافلن نے انھیں بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ میکسویل نے 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رن بنائے۔

12 Apr 2018, 12:16 AM

انادکٹ کا اوور مہنگا ثابت ہوا، لٹا دیے 14 رن

شروع کے لگاتار تین گیند پر کوئی رن نہیں دینے والے انادکٹ کی آخری تین گیندوں پر میکسویل نے بڑا شاٹ کھیل کر راجستھانی ٹیم میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس اوور میں کل 14 رن بنے۔


12 Apr 2018, 12:09 AM

دھول کلکرنی نے دوسرے اوور میں دیے صرف 5 رن

راجستھان کی طرف سے دوسرا اوور پھینکنے والے دھول کلکرنی نے محض 5 رن دے کر دہلی پر دباو بڑھا دیا ہے۔ بلے باز بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بلے اور گیند کا صحیح کنیکشن نہیں ہو پا رہا ہے۔

12 Apr 2018, 12:04 AM

پہلے اوور میں بنے 10 رن

کولن منرو کا وکٹ گرنے کے بعد رشبھ پنت نے آتے ہی اچھی بلے بازی کی اور پہلے اوور میں دو چوکا لگا کر دہلی کو کچھ راحت پہنچائی۔ پہلے اوور کے بعد دہلی کا اسکور ایک وکٹ پر 10 رن۔


12 Apr 2018, 12:01 AM

راجستھان کی بہترین شروعات، منرو پہلی ہی گیند پر رن آوٹ

پہلی ہی گیند پر منرو کے رن آوٹ ہونے سے دہلی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ دوسری طرف راجستھان ٹیم میں خوشی کا ماحول ہے۔

11 Apr 2018, 11:59 PM

2 اوور کا رہے گا پاور پلے

طے کیا گیا ہے کہ پاور پلے 2 اوور کا رہے گا۔ دہلی کی جانب سے میکسویل اور کولن منرو بطور سلامی بلے باز میدان میں اتر چکے ہیں۔ گیندبازی گوتھم کریں گے۔


11 Apr 2018, 11:56 PM

اوور گھٹا کر 6 کیا گیا، دہلی کو بنانے ہوں گے 71 رن

میچ کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والا ہے۔ اوررس گھٹا کر 6 کر دیے گئے ہیں اور دہلی کو فتح کے لیے 71 رن کا نشانہ دیا گیا ہے۔ یہ مشکل نشانہ نہیں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

11 Apr 2018, 11:53 PM

دوبارہ 11.55 بجے سے شروع ہوگا میچ!

جے پور میں بارش رک گئی اور خبر ہے کہ 11.55 سے دوبارہ دہلی بمقابلہ راجستھان میچ شروع ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ 7 یا 8 اوور تک محدود کیا جا سکتا ہے۔ مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔


11 Apr 2018, 10:47 PM

بارش ہنوز جاری

10.15 بجے بارش تھوڑی دیر کے لیے رکی تھی جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ میدان کا معائنہ کرنے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہوگا لیکن 10.40 کے بعد ایک بار پھر تیز بارش شروع ہو گئی جو اس وقت بھی جاری ہے۔ سبھی کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کر رہے ہیں اور گراونڈس مین پوری طرح تیار بیٹھے ہیں کہ بارش رکتے ہی میدان کو کھیلنے لائق بنایا جائے۔

11 Apr 2018, 9:27 PM

میدان میں بارش کی بوندیں ٹپکنے کے بعد وکٹ کو کورس سے ڈھکا گیا

جے پور کے میدان میں بارش شروع ہو چکی ہے جس کو دیکھتے ہوئے امپائر نے وکٹ کے کور سے ڈھکنے کی ہدایت دے دی ہے۔ کورس میدان پر آ چکے ہیں۔ اس وقت 17.5 اوور ہو چکے ہیں اور راجستھان نے 153 رن پر 5 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ کریز پر تریپاٹھی اور گوتھم موجود ہیں۔ گیندبازی محمد شامی کر رہے ہیں جو اپنے کوٹے کا آخری اوور پھینک رہے ہیں اور محض ایک گیند پھینکنا باقی رہ گیا ہے۔


11 Apr 2018, 9:23 PM

شامی نے بٹلر کو 29 رن پر کیا بولڈ

محمد شامی نے خطرناک نظر آ رہے جوس بٹلر کو 29 رن کے اسکور پر بولڈ کر دیا۔ حالانکہ بٹلر نے شامی کی پہلی گیند پر چھکا لگا دیا تھا لیکن اس کے بعد دو لگاتار گیندوں پر شامی نے کوئی رن نہیں دیا اور اس اوور کی چوتھی گیند پر انھیں آؤٹ کر دیا۔ بٹلر نے 29 رن 18 گیند میں بنائے جس میں 2 چھکا اور 2 چوکا شامل ہے۔

11 Apr 2018, 9:18 PM

17ویں اوور میں مورس نے دیے 18 رن

کرسن مورس نے دہلی کی جانب سے 17ویں اوور میں گیندبازی کی۔ انھوں نے اپنے اس اوور میں 18 رن دیے۔ اس اوور میں ترپاٹھی اور بٹلر دونوں نے ہی ایک ایک چھکے لگائے۔


11 Apr 2018, 9:15 PM

تین اوور سے کوئی باؤنڈری نہیں

16 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور پچھلے تین اووروں میں کوئی باؤنڈری نہیں لگی ہے۔ راجستھان کے بلے باز سنگل اور ڈبل لے کر ٹیم کا رَن ریٹ بنائے ہوئے ہیں۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 126/4 ہے۔

11 Apr 2018, 9:12 PM

15 اوور کے بعد راجستھان کا اسکور 117/4

راجستھان نے 15 اوور کے بعد 117 رن بنا لیے ہیں اور اس کے بلے بازوں کو اب بڑے شاٹ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ دہلی کے سامنے بڑا اسکور کھڑا کیا جا سکے۔ جس اوسط سے اس وقت رن بن رہے ہیں اگر اسی مطابق رن بنتے رہے تو راجستھان کی ٹیم 160 رن تک ہی بنا پائے گی۔


11 Apr 2018, 9:04 PM

14 اوور میں راجستھان کا اسکور 113/4

راجستھان نے 14 اوور کھیلنے کے بعد 113 رن بنا لیے ہیں اور ابھی اس کے چھ وکٹ بچے ہوئے ہیں۔ اس وقت کریز پر جوس بٹلر اور راہل ترپاٹھی موجود ہیں۔

11 Apr 2018, 9:03 PM

راجستھان کے کپتان اجنکیا رہانے 45 رن پر آؤٹ

راجستھان کی ٹیم کو استحکام بخشنے والے کپتان اجنکیا رہانے بالآخر شہباز ندیم کے شکار بن گئے۔ بدقسمتی سے وہ اپنی نصف سنچری سے محض 5 رن پیچھے رہ گئے۔ انھوں نے 45 رن بنانے کے لیے 40 گیندیں کھیلیں۔ اس پاری میں انھوں نے 5 چوکے لگائے۔


11 Apr 2018, 9:00 PM

13ویں اوور میں بنے 9 رن

دہلی کی جانب سے محمد شامی کے ذریعہ پھینکے گئے 13ویں اوور میں کل 9 رن بنے۔ شامی کی لگاتار دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر اجنکیا رہانے نے امید جگائی تھی کہ اس اوور میں زیادہ رن بنیں گے لیکن اگلی تین گیندوں پر شامی نے کوئی رن نہیں دیا اور آخری گیند پر بھی محض ایک ہی رن بن سکے۔ 13 اوور کے بعد راجستھان کا اسکور 3 وکٹ پر 108 رن ہے۔

11 Apr 2018, 8:52 PM

شہباز ندیم نے سنجو سیمسن کو بولڈ کیا

اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر شہباز ندیم نے سنجو سیمسن کو بولڈ کر کے دہلی کو راحت کی سانس لینے کا موقع میسر کیا۔ اجنکیا اور سیمسن کی شراکت داری دہلی کے لیے خطرناک ثابت ہونے والی تھی لیکن صحیح وقت پر شہباز ندیم نے انھیں آؤٹ کر دیا۔ سیمسن نے 22 گیندوں میں تیز طرار 37 رن بنائے۔ انھوں نے اس پاری میں 2 چھکے اور 2 چوکے جمائے۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 11 اوور میں 90 رن پر تین وکٹ ہے۔


11 Apr 2018, 8:47 PM

اجنکیا رہانے اور سنجو سیمسن کے درمیان 50 رن کی پارٹنرشپ مکمل

راجستھان کے لیے کپتان اجنکیا رہانے اور سنجو سیمسن کے درمیان پچاس رن کی پارٹنرشپ مکمل ہو گئی ہے اور اب دونوں ہی بلے باز تیزی کے ساتھ رن بنانے کی کوشش میں ہیں۔ دسویں اوور میں رہانے نے کچھ اچھے شاٹ لگا کر اس کا اشارہ بھی دے دیا۔ 10 اوور میں راجستھان نے دو وکٹ کے نقصان پر 84 رن بنا لیے ہیں۔

11 Apr 2018, 8:41 PM

9ویں اوور میں بنے 15 رن

سنجو سیمسن نے ایک بار پھر اپنے ہاتھ دکھائے اور شہباز ندیم کے اوور کی پہلی دو گیندوں پر باؤنڈری لگائی۔ پہلی گیند پر 6 رن اور دوسری گیند پر 4 رن بنے۔ اس اوور میں کل 15 رن بنے۔ راجستھان کا رَن ریٹ اب 9 رن فی اوور کے قریب پہنچ گیا ہے۔


11 Apr 2018, 8:38 PM

آٹھویں اوور میں بنے محض 4 رن

گزشتہ کچھ اووروں میں راجستھان نے کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا ہے لیکن ساتویں اورر میں 7 اور آٹھویں اوور میں محض 4 رن بن سکے۔ حالانکہ اس سے رن کی رفتار کچھ دھیمی ضرور ہوئی ہے لیکن راجستھان وکٹ بچا کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ بعد میں زیادہ لمبے شاٹ کھیلے جا سکیں۔ اس وقت راجستھان کا رَن ریٹ 8 سے کچھ کم ہے۔

11 Apr 2018, 8:30 PM

چھٹے اوور میں بنے 8 رن

پانچویں اوور میں تیزی کے ساتھ 15 رن بنانے کے بعد چھٹے اوور میں راجستھان نے محض 8 رن بنائے۔ سنجو سیمسن کے بلے سے بھی اس اوور میں کوئی باؤنڈری نہیں نکلی۔


11 Apr 2018, 8:24 PM

سنجو سیمسن نے آتے ہی کھل کر لگائے شاٹ

اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد اترے سنجو سیمسن نے آتے ہی کھل کر کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ بولٹ کے تیسرے گیند پر چوکا اور چوتھے گیند پر چھکا لگا کر انھوں نے ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کریز پر رک گئے تو راجستھان کو بڑے اسکور تک لے جا سکتے ہیں۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 5 اوور میں 43 رن پر 2 وکٹ ہے۔

11 Apr 2018, 8:20 PM

اچھی بلے بازی کر رہے اسٹوکس کو بولٹ نے آؤٹ کیا

راجستھان کے لیے تیزی سے رن بنا رہے بین اسٹوکس کو بولٹ نے پنت کے ہاتھوں کیچ کرا کر زبردست دھچکا پہنچایا۔ اسٹوکس نے 12 گیندوں میں ایک چھکا اور ایک چوکا کی مدد سے 16 رن بنائے۔ اب اجنکیا رہانے کا ساتھ دینے سنجو سیمسن اترے ہیں۔


11 Apr 2018, 8:09 PM

شہباز ندیم کے اوور میں شارٹ رن آؤٹ

پہلے اوور میں سنبھل کر کھیلنے والے ڈی شارٹ نے شہباز ندیم کے اوور میں پہلے گیند پر چار رن بنائے لیکن اگلی ہی گیند پر وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 3 گیند میں 6 رن بنائے۔ اجنکیا رہانے کا ساتھ دینے بین اسٹوکس آئے ہیں۔

11 Apr 2018, 8:05 PM

اجنکیا رہانے اور ڈی. شارٹ نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا

راجستھان کے کپتان اجنکیا رہانے اور ڈی شارٹ نے راجستھان کی پاری کی شروعات کی ہے۔ پہلے اوور میں دونوں نے ہی سنبھل کر کھیلتے ہوئے کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا اور 6 رن بنائے ہیں۔ دہلی کی جانب سے پہلا اوور بولٹ نے پھینکا۔


11 Apr 2018, 7:57 PM

دہلی کی ٹیم میں دو تبدیلی

دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلی کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے ٹاس جیتنے کے بعد بتایا کہ مشرا اور کرسچیان کی جگہ ندیم اور میکسویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف راجستھان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور پچھلی میچ میں جن کھلاڑیوں کو کھلایا گیا تھا وہی آج بھی میدان پر اتریں گے۔

11 Apr 2018, 7:53 PM

دہلی نے ٹاس جیتا، تھوڑی ہی دیر میں میدان پر اتریں گے کھلاڑی

دہلی ڈئیر ڈیولس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ لیا ہے۔ راجستھان کے اوپنر بلے باز جلد ہی میدان پر اترنے والے ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں چونکہ اپنا اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اس لیے دونوں کی ہی کوشش ہوگی کہ اس میچ میں فتح حاصل کر کے آئی پی ایل 2018 کے پوائنٹ ٹیبل میں 2 پوائنٹ جوڑے جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔