آئی پی ایل 2026: چھکوں-چوکوں کی بارش کر کے ایل راہل نے بنا ڈالا نیا ریکارڈ، 67 گیندوں پر بنائے 152 رن

کے ایل راہل نے میچ میں پورے 20 اوور بلے بازی کی اور 67 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 152 رن بنا ڈالے۔ اس کارکردگی کے بعد وہ آئی پی ایل میں 150 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کے ایل راہل، تصویر ’ایکس‘ @IPL</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے پنجاب کنگز کے خلاف ایسی بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا۔ راہل نے صرف 67 گیندوں پر ناقابل شکست 152 رن بنائے، جس میں 16 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ یعنی مجموعی طور پر 25 باؤنڈریز کے ساتھ انہوں نے اسٹیڈیم میں رنوں کا طوفان برپا کر دیا۔ اس سحر انگیز بلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔ راہل کی یہ اننگ نہ صرف اس میچ، بلکہ پوری آئی پی ایل تاریخ میں یادگار بن گئی۔

کے ایل راہل نے اس میچ میں پورے 20 اوور بلے بازی کی اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ ان کی 150 سے زائد رنز کی اننگ نے آئی پی ایل کے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔ وہ آئی پی ایل میں 150 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل میں 150 رن کا ہندسہ عبور کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ ان سے قبل صرف برینڈن میک کولم (ناٹ آؤٹ 158 رن) اور کرس گیل (ناٹ آؤٹ 175 رن) ہی یہ کارنامہ انجام دے سکے تھے۔


اس اننگ کے دوران راہل نے 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اور 47 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ 150 رن تک پہنچنے کے لیے انہوں نے 66 گیندیں لیں۔ اس اننگ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 226.86 رہا۔ اس دوران نتیش رانا کے ساتھ انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے 220 رنوں کی بڑی شراکت بھی قائم کی، جس میں رانا نے 44 گیندوں پر 91 رن بنائے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی شراکت داری بھی ہے۔

اس سنچری کے ساتھ کے ایل راہل نے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اب ان کے نام 3 سنچریاں ہیں، جو کوئنٹن ڈی کوک اور سنجو سیمسن کے برابر ہیں۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھی وہ وراٹ کوہلی (8) اور جوس بٹلر (7) کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں، اور آئی پی ایل میں اب ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔