آئی پی ایل 2020: کمنٹری پینل کا ہوا اعلان، سنجے منجریکر کا نام موجود نہیں

ہندی کمنٹری پینل میں آکاش چوپڑا، عرفان پٹھان، آشیش نہرا، نکھل چوپڑا، جتن سپرو، اجیت آگرکر، سنجے بانگڑ اور کرن مورے کا نام شامل ہے۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل 2020 )کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کمنٹری پینل کے لئے آئی پی ایل 2020 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار آئی پی ایل کے میچوں پر ہندی، انگریزی اور بہت سی زبانوں میں تبصرہ کیا جائے گا۔ اس کے لئے مختلف زبانوں کے کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ سنجے منجریکر کا نام آئی پی ایل 2020 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔ اس بار آئی پی ایل کے میچ ہندوستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلے جائیں گے جبکہ دن کے میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلے جائیں گے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) رواں سال 19 ستمبر سے 10 نومبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔


ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے منجریکر نے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے ای میل کے ذریعے درخواست کی تھی کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے ان کو بحال کیا جائے۔ منجریکر نے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کرنے کو تیار ہیں۔ منجریکر نے اپنے خط میں لکھا کہ مجھے بورڈ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ رواں سال مارچ میں منجریکر کو بی سی سی آئی نے بطور کمنٹیٹر باہر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2020 کے کمنٹری کرنے والوں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بہت سے بڑے نام دوبارہ شامل کیے گئے ہیں جن میں ہرشا بھوگلے، سنیل گواسکر اور ایان بشپ کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ بریٹ لی، ڈین جونز، برائن لارا، گریم سوان اور اسکاٹ اسٹائرس کی پسند ڈگ آؤٹ شو میں پیش ہوں گی تاہم آئی پی ایل 2020 ایڈیشن میں تاحال سنجے منجریکر کا نام کمنٹری کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مذکورہ ناموں کے علاوہ مارک نکولس، جے پال ڈومنی، لیزا اسٹھلیکر اور انجم چوپڑا بھی انگلش کمنٹیٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


انگریزی کمنٹری پینل: سنیل گواسکر، روہن گواسکر، ہرشا بھوگلے، دیپ داس گپتا، مرلی کارتک، مارک نکولس، کیون پیٹرسن، ایان بشپ، سائمن ڈول، کمار سنگاکارا، جے پی ڈومنی، لیزا اسٹالکر، ڈیرن گنگا، پومی بنگوا، مائیکل سلیٹر، سیوا رام کرشنن، انجم چوپڑا اور ڈینی ماریسن'

ہندی کمنٹری پینل: آکاش چوپڑا، عرفان پٹھان، آشیش نہرا، نکھل چوپڑا، جتن سپرو، اجیت آگرکر، سنجے بانگڑ اور کرن مورے'

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔