راجکوٹ ٹسٹ: جڈیجا کی سنچری مکمل، ہندوستان کا 649 پر اننگ ختم کرنے کا اعلان

راجکوٹ ٹسٹ میں دوسرے دن کا کھیل وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت نے آگے بڑھایا۔ وراٹ کوہلی نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری پوری کی جبکہ پنت سنچری اسکور کرنے سے چوک گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

05 Oct 2018, 11:28 AM
راجکوٹ ٹسٹ: دوسرا دن

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سریز کا پہلا مقابلہ راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ یونین میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 364 رن بنائے تھے۔

وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت نے دوسرے دن کے کھیل کو آگے بڑھایا۔ وراٹ کوہلی نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری پوری کی جبکہ پنت سنچری اسکور کرنے سے چوک گئے، وہ منڈیلا کی گیند پر 92 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے یہ رن محض 84 گیندوں میں بنائے اور اپنی ایننگ کے دوران 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ریشبھ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد رویندر جڈیجا میدان پر پہنچے۔

05 Oct 2018, 2:23 PM
رویندر جڈیجا کی سنچری مکمل، ہندوستان کا 649 پر ایننگ ختم کرنے کا اعلان

ٹسٹ سریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ ہندوستان نے چائے کے وقفہ تک 9 وکٹ کے نقصان پر 649 رن بنائے اور اپنی ایننک کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہندوستان کے تین کھلاڑیوں نے سنچری اسکور کی۔ پرتھوی شا اور وراٹ کوہلی کے بعد رویندر جڈیجا نے بھی سنچری بنائی۔

رویندر جڈینا نے 132 گیندوں میں اپنے 100 رن مکمل کئے یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ اپنی ایننگ کے دوران انہوں نے 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ ہندوستان کے 9 کھالڑی آؤٹ ہوئے اور آخری وکٹ کے طور پر میدان پر پہنچے محمد سمیع نے 2 رن بنائے۔

05 Oct 2018, 2:00 PM
پہلا ٹسٹ، دوسرا دن: ہندوستان کا اسکور 626/9

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سریز کے راجکوٹ میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے دوسرے دن ہندوستان نے اپنے 633 رن اسکور کر لئے ہیں اور اس کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ یادو کے آؤٹ ہنے کے بعد محمد سمیع میدان پر پہنے ہیں جبکہ رویندر جڈیجا 86 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


05 Oct 2018, 1:05 PM
ہندوستان کا اسکور 550 کے پار

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سریز کے راجکوٹ میں کھیلے جا رہے پہلے میچ کے دوسرے دن ہندوستان نے اپنے 550 رن اسکور کر لئے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنے ڈیبیو میچ میں پرتھوی شا نے سنچری (134) اسکور کی اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا اور 139 رن بنائے۔

اس کے علاوہ چیتیشور پجارا اور ریشبھ پنت نے نصف اسنچریاں اسکور کیں۔ پجارا نے 86 اور پنت نے 92 رن اسکور کئے۔ ہندوستان نے اب تک 555 رن اسکور کر لئے ہیں۔ جڈیجا اور یادو میدان پر موجود ہیں۔

05 Oct 2018, 12:58 PM
آر اشون آؤٹ، ہندوستان کو ساتواں جھٹکا لگا

وراٹ کوہلی کے بعد آنے والے بلے باز آر اشون کچھ خاص نہیں کر آئے اور ویسٹ انڈیز کے گیند باز بیشو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 15 گیندوں میں 7 رن اسکور کئے۔

ہندوستان کا اسکور: 548/7، جاڈیجا 33 رن اور کے یادو 2 رن بنا کر موجود


05 Oct 2018, 12:54 PM
وراٹ کوہلی کی پویلین میں واپسی

ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی 139 رن بناکر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ وہ شرمین لوئس کی گید پر آؤٹ ہوئے اور انہیں مڈ آن پر کیچ کیا گیا۔ ہندوتان کا اسکور اس وقت 544 ہو چکا ہے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ رویندر جڈیجا 29 جبکہ آر اشون ایک رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

05 Oct 2018, 11:28 AM
لنچ تک ہندوستان کا اسکور 505/5

ویسٹ انڈیز کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے اب تک 506 رن کا اسکور کھڑا کر دیا ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اب تک کل 118 اووروں کا کھیل مکمل ہو چکا ہے۔ وراٹ کوہلی نے اب تک شاندار بلے بازی کی ہے اور وہ 120 رن بنا چکے ہیں انہوں نے 215 گیندوں کا سامنا کیا ہے۔ وہیں رویندر جڈیجا 33 گیندوں میں 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل ریشبھ پنت

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔