مانچسٹر میں مطلع ابر آلود، عالمی کپ کے ’عظیم‘ مقابلہ پر بھی ’بارش‘ کا خطرہ!

سائٹ ٹائم اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق مانچسٹر کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک بارش کا امکان نہیں ہے لیکن دوپہر کو بارش ہو سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

برطانیہ کے صنعتی شہر مانچسٹر میں اتوار کو آسمان میں بادلوں کا ڈیرہ ہے۔ ایسے حالات میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج یہاں کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے عظیم مقابلہ میں بارش کے رخنہ ڈالنے کا کامل امکان ہے۔

میچ ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق 3 بجے اور مقامی وقت کے مطابق صبح 10.30 بجے شروع ہونا ہے۔ گلوبل ویدر ویب سائٹ ٹائم اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق مانچسٹر کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک بارش کا امکان نہیں ہے لیکن دوپہر کو بارش ہو سکتی ہے۔


ویب سائٹ مزید کہتی ہے کہ صبح کے وقت بھی مطلع ابر آلود رہے گا لیکن بارش نہیں ہوگی۔ 10 بجے کے بعد بھی بادل جمے رہیں گے لیکن اس کے بعد ٹھہر ٹھہر کر بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا خدشہ دوپہر دو بجے کے بعد ظاہر کیا گیا ہے۔ دوپہر میں 1.6 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے اور یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری سیلسیس تک بنا رہے گا۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق میچ بروقت شروع تو ہوگا لیکن بعد میں اس میں رخنہ پڑنے کا کامل امکان ہے۔ میچ کے منسوخ ہونے کا امکان کم ہے، تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس میں ڈکورتھ لوئس کا اصول ضرور کار فرما ہو جائے گا۔


ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں عالمی کپ کے دوران ساتویں مرتبہ مد مقابل ہیں۔ اس سے پہلے کا ہر میچ ہندوستان نے اپنے نام کیا ہے۔ اس میچ کے حوالہ سے لوگوں میں زبردشت جوش پایا جا رہا ہے۔ 26 ہزار کی صلاحیت والے اسٹیڈیم کے کھچا کھچ بھرنے کا امکان ہے۔ اس میچ کے لئے ٹکٹ ونڈو کھلنے کے محض چند گھنٹوں میں ہی تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jun 2019, 11:32 AM