ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے چھہ وکٹوں سے جیت لیا

اس سے پہلے، ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ایک بھی میچ نہیں جیتا تھا، لیکن ہندوستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i

ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ہندوستان نے انگلینڈ کو چھہ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی سیریز میں صفرکے مقابلے  ایک میچ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جو روٹ اور لیام ڈاسن کی نصف سنچریوں کی بدولت 258 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے 46 ویں اوور میں 6 وکٹ سے جیت حاصل کر لی۔ کپتان شبھمن گل نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے قبل ہندوستان کی جانب سے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گیند سے چار وکٹیں لینے والے اکشر پٹیل نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اکشر نے 57 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ واشنگٹن سندر نے اہم 52 رنز بنائے۔ دونوں نے ناقابل شکست واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کو میچ جیتنے میں مدد کی۔

انگلینڈ کے 259 رنز کے ہدف کے جواب میں ٹیم انڈیا نے تجربہ کار بلے باز روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے وکٹ جلد گنوا دیے۔ روہت شرما نے 21 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور ویراٹ کوہلی نے چھ گیندوں پر صرف پانچ رنز بنائے۔ ہندوستان نے 48 رنز پر دو وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد شبمن گل اور شریاس ایر نے 109 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔ گل شروع سے ہی شاندار فارم میں نظر آئے۔


شریاس آئر 53 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان گِل 75 گیندوں پر 80 رنز پر کھیل رہے تھے جب وہ بیٹنگ کے دوران کمر میں درد کا شکار ہوئے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ اس کے بعد واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے چارج سنبھال لیا۔ سندر نے 63 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے بعد اکشر پٹیل نے 52 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ دونوں نے 102 رنز کی شاندار سنچری شراکت کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے میچ کا مضبوط آغاز کیا تھا۔ ایک مرحلے پر انگلینڈ کاا سکور بغیر کسی نقصان کے 61 تھا لیکن پھر 107 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ بین ڈکٹ 43، جیکب بیتھل 14، ہیری بروک 01، جوس بٹلر 05 اور سیم کرن0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جو روٹ نے ناقابل شکست 76 اور لیام جانسن نے 68 رنز بنائے۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 121 رنز جوڑ کر ٹیم کو 134 رنز تک پہنچا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 9.5 اوورز میں 62 رنز کے عوض چار انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔