ممبئی میں ہندوستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز  ایک کے مقابلہ چار میچوں سے جیت لی

ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریزبھی  جیت لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بری طرح شکست دی۔ ٹیم انڈیا نے اتوار کو سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 150 رنز سے جیت لیا۔ ہندوستان نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ممبئی میں ٹیم انڈیا کے لیے ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دھماکہ خیز سنچری بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ابھیشیک نے اس میچ میں کئی ریکارڈ توڑے۔ شیوم دوبے بھی ہندوستان کے لیے اہم ثابت ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے فلپ سالٹ نے نصف سنچری اسکور کی۔

ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے۔ اس دوران ابھیشیک نے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے 30 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کے بعد گیند بازوں نے بھی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے گیند بازوں کی زندگی مشکل کر دی۔ انہوں نے صرف 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 135 رنز بنائے۔ ابھیشیک کی اننگز میں 7 چوکے اور 13 چھکے شامل تھے۔ شیوم دوبے نے 13 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس طرح ہندوستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ اوپنر سنجو سیمسن 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار یادو صرف 2 رنز بنا سکے۔

ہندوستانی  بلے بازوں کے بعد گیند بازوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 10.3 اوورز میں صرف 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران فلپ سالٹ نے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 55 رنز بنائے۔ سالٹ نے 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ جیکب بیتھل 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور دوہرے ہندسے کو نہیں چھو سکا۔


ہندوستان  کی جانب سے محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ورون چکرورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2 اوورز میں 25 رنز دیے۔ شیوم دوبے نے 2 اوور میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابھیشیک شرما نے 1 اوور میں 3 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا کو ایک بھی کامیابی نہیں ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔