ریزرو ڈے ٹیم انڈیا کے لیےاچھا ثابت نہیں ہوا ہے، چار سال پہلے ٹوٹا تھا خواب

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ کا گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ ایشیا کپ کے سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچوں میں بارش نے مسلسل خلل ڈالا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا میچ اب ریزرو ڈے  کے دن یعنی آج دوبارہ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے آخری بار 2019 ورلڈ کپ کے دوران ریزرو ڈے پر ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا اور اس میں ہندوستان کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ بارش کے باعث ریزرو ڈے  یعنی آج 11 ستمبر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ 10 ستمبر کو بھارتی اننگز میں صرف 24.1 اوورز کھیلے گئے جس کے بعد بارش آگئی۔موسلا دھار بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ جب کھیل روکا گیا، ہندوستانی ٹیم نے 24.1 اوور میں دو وکٹوں پر 147 رنز بنا لیے تھے۔


میچ اب یہاں سے آج  سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان اپنی اننگز کو 147 رنز کے اسکور سے آگے بڑھا دے گا۔ ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول بالترتیب آٹھ اور 17 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے سسپنس موجود ہے کہ آیا میچ ریزرو ڈے پر بھی مکمل ہوگا یا نہیں۔ اکیو ویدرکے مطابق کولمبو میں آج (پیر) کو بارش کا امکان 99 فیصد ہے۔

ہندوستانی شائقین کے پاس ریزرو ڈے کی اچھی یادیں نہیں ہیں۔ ہندوستان نے آخری بار 2019 ورلڈ کپ کے دوران ریزرو ڈے پر ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ اس سیمی فائنل میچ میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی تو اننگز کے 47ویں اوور میں بارش ہو گئی جس کے بعد میچ مقررہ تاریخ پر آگے نہیں بڑھ سکا۔


پھر ریزرو ڈے میں، نیوزی لینڈ نے باقی گیندیں کھیلی اور 239/8 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں بھارتی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 18 رنز سے میچ ہارنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان فائنل میں نہیں پہنچ سکا اور اس کا تیسری بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ یہ مہندر سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔

پاکستانی ٹیم 31 سال بعد ریزرو ڈے پر ون ڈے میچ کھیلنے جا رہی ہے۔ آخری بار اس نے اگست 1992 میں لارڈز میں ریزرو ڈے پر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ پہلی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر کوئی ون ڈے میچ کھیلا گیا ہے۔ یعنی کولمبو کے موسم کی وجہ سے ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔


پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ کا گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے میں بارش نے مسلسل میچوں میں خلل ڈالا ہے۔ سری لنکا کے دارالحکومت میں پورے ٹورنامنٹ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ریزرو ڈے پر میچ کھیلنے کے بجائے، ہندوستانی ٹیم کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سپر-4 کے اگلے میچ میں سری لنکا سے کھیلنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔