کرکٹ عالمی کپ: ویسٹ انڈیز نے آخر اوروں میں ٹیک دیا گھٹنا، سری لنکا 23 رن سے فتحیاب

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

01 Jul 2019, 11:35 PM

سری لنکا 23 رنوں سے فتحیاب، آخری اوورس میں ویسٹ انڈیز کی خراب بلے بازی

آخر کے 3 اوور میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے خراب بلے بازی کی جس کی وجہ سے سری لنکا 23 رنوں سے فتحیاب ہو گیا۔ اس طرح دیکھا جائے تو ایک بار پھر ویسٹ انڈیز جیت کے قریب جا کر فتح حاصل نہیں کر سکا۔ نکولس پورن کی سنچری بے کار گئی۔

01 Jul 2019, 11:29 PM

ویسٹ انڈیز کا 9واں وکٹ آوٹ، 311 کے اسکور پر تھامس پویلین واپس

سری لنکا کے تیز گیندباز لستھ ملنگا نے تھامس کو آوٹ کر ویسٹ انڈیز کے لیے مشکلیں پیدا کر دی ہیں۔ نواں وکٹ گر چکا ہے اور ابھی 27 رن مزید بنانے ہیں۔ صرف ایک اوور مزید باقی ہے۔ یعنی 6 گیند میں اب 27 رن بنانے ہیں۔ 49 اوور میں اسکور 312 رن ہے۔

01 Jul 2019, 11:22 PM

سنچری میکر نکولس پورن آوٹ، سری لنکا کی میچ میں واپسی

سنچری میکر کولس پورن سری لنکائی پارٹ ٹائم گیندباز میتھیوز کی پہلی گیند پر آوٹ ہو گئے ہیں اور اس کے سات ہی سری لنکا کی میچ میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ ویسٹ انڈیز کا آٹھواں وکٹ گرا ہے۔ اب 48 اوور ہو چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کا اسکور 311 ہے۔


01 Jul 2019, 11:07 PM

ویسٹ انڈیز کا ساتواں وکٹ آوٹ، 5 اوور میں چاہیے 47 رن

ویسٹ انڈیز کے بلے باز نکولس پورن بہترین بلے بازی کر رہے ہیں اور وہ 95 گیندوں میں 107 رن بنا چکے ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کے خلاف فتحیاب کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ فیبرین ایلن 32 گیندوں میں شاندار 51 رن بنا کر ساتویں وکٹ کی شکل میں آوٹ ہو چکے ہیں لیکن 5 اوور میں 47 رن بہت مشکل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اگر پورن آخر تک بلے بازی کرتے ہیں تو وہ سری لنکا کے لیے مشکلیں کھڑی کر سکتے ہیں۔ فی الحال پورن کا ساتھ دینے شیلڈن کاٹریل آئے ہیں اور ان کے بعد تھامس اور گیبریل آنے باقی ہیں۔

01 Jul 2019, 10:10 PM

ویسٹ انڈیز کا چھٹا وکٹ آؤٹ، بریتھ ویٹ 8 رن بنا کر پویلین واپس

ویسٹ انڈیز کو بریتھ ویٹ کی شکل میں چھٹا جھٹکا لگ گیا ہے۔ بریتھ ویٹ 15 گیندوں پر 8 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کے 199 رن ہو چکے ہیں اور 35واں اوور پھینکا جا رہا ہے۔ ابھی ویسٹ انڈیز کو 15.3 اوور میں مزید 140 رن بنانے ہیں۔ نیٹ رَن ریٹ تقریباً 10 کا ہو چکا ہے۔


01 Jul 2019, 9:41 PM

ویسٹ انڈیز کا پانچواں وکٹ آؤٹ، کپتان ہولڈر 26 رن پر پویلین واپس

ویسٹ انڈیز کی نصف ٹیم پویلین پہنچ چکی ہے اور پانچویں وکٹ کی شکل میں کپتان ہولڈر آؤٹ ہوئے ہیں۔ انھوں نے 26 گیندوں پر 26 رن بنائے اور وینڈرسے کی گیند پر مینڈس کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس وقت پورن اور بریتھ ویٹ بلے بازی کر رہے ہیں۔

01 Jul 2019, 9:09 PM

20 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 4 وکٹ پر 94 رن

ویسٹ انڈیز نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 94 رن بنا لیے ہیں۔ اب اسے جیت کے لیے 30 اوور میں 245 رن بنانے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو ان کا فی اوور رَن ریٹ 8.16 پہنچ چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کا موجودہ رَن ریٹ 5 سے بھی کم ہے۔ ویسٹ انڈیز کو اگر 339 رن کا ہدف حاصل کرنا ہے تو نہ صرف تیزی سے رن بنانا ہوگا بلکہ وکٹ بھی بچانا ہوگا جو کہ مشکل نظر آ رہا ہے۔


01 Jul 2019, 9:00 PM

ہٹمایر کی شکل میں ویسٹ انڈیز کا چوتھا وکٹ آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے لیے 339 رن کے ہدف کا پیچھا کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ اس کا چوتھا وکٹ بھی ہٹمایر کی شکل میں گر چکا ہے اور اب ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میچ سری لنکا کی مٹھی میں بہت آسانی کے ساتھ جا رہی ہے۔ ہٹمایر 38 گیندوں پر 29 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 18 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 84 رن ہے۔

01 Jul 2019, 8:45 PM

کرس گیل کی شکل میں ویسٹ انڈیز کو لگا تیسرا جھٹکا

48 گیندوں میں 35 رن بنا کر کرس گیل بھی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ 2 چھکے اور 1 چوکا کی مدد سے انھوں نے یہ رن بنائے اور کسُن رجیتھا کی گیند پر ونڈرسے کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔ جب کرس گیل آؤٹ ہوئے تو 16واں اوور چل رہا تھا اور ٹیم کا اسکور 71 رن تھا۔ یہاں سے ویسٹ انڈیز کی جیت کی امیدیں مدھم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کیونکہ 34.4 اوور میں 268 رن بنانے ہیں۔


01 Jul 2019, 8:19 PM

10 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 2 وکٹ پر 37 رن

2 وکٹ جلدی جلدی آؤٹ ہو جانے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم دباؤ میں آ گئی ہے۔ اس دباؤ کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ 10 اوور میں محض 37 رن بنے ہیں جب کہ کرس گیل ابھی میدان میں جمے ہوئے ہیں۔ کرس گیل نے 27 گیندوں میں محض 13 رن بنائے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کھیل رہے ہٹمایر نے 17 گیندوں پر 12 رن بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دونوں وکٹ لستھ ملنگا نے لیے ہیں اور قابل ذکر ہے کہ ملنگا کے ایک اوور میں کرس گیل اور ہٹمایر دونوں کا ہی کیچ سری لنکائی فیلڈروں نے چھوڑ دیے۔

01 Jul 2019, 8:01 PM

ملنگا نے ویسٹ انڈیز کو دیا دوسرا جھٹکا، ہوپ 5 رن بنا کر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ بھی شائی ہوپ کی شکل میں گر گیا۔ انھیں 5 رن کے انفرادی اسکور پر ملنگا نے بولڈ کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کا دوسرا وکٹ 22 رن کے اسکور پر گرا۔ اس طرح سے اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ کرس گیل کریز پر جمے ہوئے ہیں لیکن ان کی بلے بازی میں بھی کوئی جوش نظر نہیں آ رہا ہے۔ وہ کافی دھیمی بلے بازی کر رہے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے ہٹمایر آئے ہیں جو عالمی کپ میں کافی اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔


01 Jul 2019, 7:49 PM

ایمبرس سستے میں آؤٹ، ویسٹ انڈیز مشکل میں

سنیل ایمبرس کو ملنگا نے سستے میں آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ایمبرس 6 گیندوں میں 5 رن بنا کر اس وقت آؤٹ ہوئے جب ویسٹ انڈیز کا اسکور 12 رن تھا۔ انھوں نے وکٹ کیپر کو آسان کیچ تھما دیا۔ اب کرس گیل کا ساتھ دینے شائی ہوپ آئے ہیں۔

01 Jul 2019, 7:01 PM

سری لنکائی بلے بازوں کی بہترین کارکردگی، ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے چاہیے 339 رن

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 338 رن بنائے اور اس کے 6 وکٹ آؤٹ ہوئے۔ اب ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 339 رن بنانے ہوں گے۔ رنوں کا یہ پہاڑ حاصل کرنا ویسٹ انڈیز کے لیے مشکل نظر آ رہا ہے لیکن کرس گیل اگر کچھ کارنامہ کر جائیں تو پھر ناممکن کچھ بھی نہیں۔ ویسے سری لنکا کو یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں برقرار رہے۔ ویسٹ انڈیز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔


01 Jul 2019, 6:56 PM

سری لنکا کا چھٹا وکٹ آؤٹ، 49 اوور میں اسکور 327/6

سری لنکا نے آخر کے اووروں میں کچھ وکٹ جلدی جلدی گنوا دیے ہیں۔ اوشکا فرنانڈو جہاں سنچری بنانے کے بعد فوراً آؤٹ ہو گئے وہیں اڈانا بھی محض 3 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تھیرامننے 30 گیند میں 41 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

01 Jul 2019, 6:45 PM

اوِشکا فرنانڈو کی شاندار سنچری، 47 اوور میں اسکور 313/4

اوِشکا فرنانڈو کی لاجواب بلے بازی سے سری لنکا 350 کے اسکور کی طرف گامزن ہے۔ 47 اوور میں اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 313 رن ہو چکا ہے۔ فرنانڈو کے ساتھ تھیرامننے بلے بازی کر رہے ہیں جو کہ اس وقت 25 گیندوں میں 32 رن بنا چکے ہیں۔ فرنانڈو نے 102 گیند پر 104 رن بنائے ہیں۔


01 Jul 2019, 6:10 PM

سری لنکا کا چوتھا وکٹ آؤٹ، 40 اوور کے بعد اسکور 253/4

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے میتھیوز کو بولڈ کر سری لنکا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ میتھیوز 20 گیند میں 26 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسے سری لنکا اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ 40 اوور میں اس کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 53 رن ہے۔ سری لنکا بڑے اسکور کی طرف گامزن ہے اور اگر ویسٹ انڈیز کو انھیں 300 کے اندر روکنا ہے تو جلد سے جلد کچھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

01 Jul 2019, 5:28 PM

کسل مینڈس 39 رن بنا کر ایلن کا بنے شکار

ویسٹ انڈیز کے اسپن گیند باز فیبین ایلن نے بہترین بلے بازی کر رہے کسل مینڈس کو 39 رن پر آؤٹ کر پویلین بھیج دیا۔ انھوں نے مینڈس کا اپنی ہی گیند پر بہترین کیچ پکڑ کر سری لنکا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ آج کے میچ میں ایلن کا یہ پہلا وکٹ ہے۔


01 Jul 2019, 5:17 PM

30 اوور کے بعد سری لنکا کا اسکور 173/2

دونوں اوپنر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر کے بلے بازوں اوشکا اور مینڈس نے سری لنکا کو مضبوطی دیتے ہوئے 30 اوور کے بعد اسکور 173 رن پہنچا دیا ہے۔ اوشکا جہاں 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں وہیں مینڈس نے 35 رن بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے گیندباز ان دونوں بلے بازوں کو کسی بھی طرح مشکل میں نہیں ڈال پا رہے ہیں۔

01 Jul 2019, 4:33 PM

سری لنکا کے دونوں اوپنر بلے باز آؤٹ

سری لنکا کے سلامی بلے باز کرونارتنے اور پریرا ٹیم کو اچھی شروعات دینے کے بعد جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ کرونارتنے جہاں 48 گیند میں 32 رن بنا کر جیسن ہولڈر کا شکار بنے، وہیں کسل پریرا 51 گیند میں 64 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت اوشکا اور مینڈس بلے بازی کر رہے ہیں۔


01 Jul 2019, 4:10 PM

15 اوور میں سری لنکا کا اسکور بغیر کسی نقصان 91 رن

سری لنکا کے سلامی بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کو 15 اوور تک کوئی بھی کامیابی حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا ہے۔ کرونا رتنے اور کسل پریرا دونوں ہی بہترین بلے بازی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 15 اوور میں ٹیم کا اسکور ان دونوں نے 91 رن پہنچا دیا ہے۔ کرونارتنے 32 اور پریرا 58 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

01 Jul 2019, 3:47 PM

سری لنکا کی اچھی شروعات، 10 اوور میں بغیر کسی نقصان 49 رن

ویسٹ انڈیز کے خلاف سری لنکا کے سلامی بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پہلے 10 اوور میں کپتان کرونارتنے اور کسل پریرا نے اپنی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور 49 رن بھی بٹور لیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اب تک تین تیز گیندبازی گیندبازی کر چکے ہیں، لیکن ابھی تک انھیں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔


01 Jul 2019, 2:57 PM

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے کپتان کرونارتنے کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ آج کا میچ سری لنک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اگر اس میچ کو ہار جاتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری تین میچ سری لنکا نے جیتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کے میچ کا نتیجہ کیا رہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔