عالمی کپ: کین ولیمسن کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ 4 وکٹ سے فتح یاب

جنوبی افریقہ نے ایج بیسٹن کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لئے 242 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

20 Jun 2019, 12:22 AM

عالمی کپ: کین ولیمسن کی سنچری مکمل، نیوزی لینڈ 4 وکٹ سے فتحیاب

عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 242 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان کین ولیمسن کی شاندار سنچری (106 رن) اور کولن ڈی گرینڈہوم کی نصف سنچری (60 رن) کی بدودلت 48.3 اوور میں 245 رن بنا کر جیت لیا۔

میچ میں کئی مواقع ایسے آئے جب جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو خراب صورت حال میں پہنچا سکتی تھی لیکن افریقہ کھلاڑیوں نے کئی مرتبہ خراب فیلڈنگ کی اور ان مواقع کا کوئی فائدہ ٹیم کو حاصل نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ اس میچ کے شروع ہونے سے قبل بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے میچ کو 49 اوور فی اننگ کر دیا گیا تھا۔

قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بالے بازی کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 241 رن ہی بنا سکی۔ میچ میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

20 Jun 2019, 12:18 AM

عالمی کپ: نیوزی کو آخری 6 گیندوں میں 8 رن درکار، کانٹے کا مقابلہ جاری

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور میچ آخری اوور تک کھنچ گیا ہے۔ اب آخری 6 گیندیں باقی ہیں اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے صرف 8 رن درکار ہیں، جب کہ اس کے چار کھلاڑی ابھی آؤٹ ہونے سے باقی ہیں۔ مطلوبہ رن حالانکہ زیادہ نہیں ہیں لیکن اگر جنوبی افریقہ آخری اوور میں ایک یا دو وکٹ لینے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے لئے موقع بن سکتا ہے۔

20 Jun 2019, 12:11 AM

عالمی کپ: نیوزی لینڈ کو جھٹا جھٹکا، 11 گیندوں میں 14 رن درکار، کانٹے کا مقابلہ

48 ویں اوور کی پہلی گیند پر 60 رن بنا کر ٹکے ہوئے گرینڈ ہوم کو ڈو پلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر لنگی اینگدی نے جنوبی افریقہ کو میچ میں پھر سے واپسی کرا دی ہے۔ نئے بلے باز سینٹنر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے بلے باز کین ولیمسن 92 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

فی الحال نیوزی لینڈ کا اسکور 228/6 ہے اور اسے جیت کے لئے 10 گیندوں میں 14 رن درکار ہیں۔


19 Jun 2019, 10:59 PM

نیوزی لینڈ کو 137 پر پانچواں جھٹکا، 100 گیندوں میں 105 رن درکار

نیوزی لینڈ کو 137 رن کے اسکور پر جے نیشم کے بطور پانچواں جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 23 کے نجی اسکور پر کرس مورس نے ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کرس کا یہ تیسرا وکٹ تھا۔ نیشن کے آؤٹ ہونے کے بعد گرینڈہوم میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے کھلاڑی کین ولیمسن 63 رن بنا کر نابعد ہیں۔

فی الحال 32.2 اوورو ہو چکے ہیں اور نیوزی لینڈ کو 243 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 100 گیندوں میں مزید 105 رن درکار ہیں۔

19 Jun 2019, 9:59 PM

80 کے اسکور پر نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا، جنوبی افریقی خیمہ میں خوشی

جنوبی افریقہ نے 72 رن سے لے کر 80 رن تک نیوزی لینڈ کے تین وکٹ لے کر میچ میں زبردست واپسی کی ہے۔ جنوبی افریقہ کو چوتھی کامیابی بھی کرس مورس نے دلوائی، انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔

فی الحال 20 اوور کا کھیل مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 86/4 ہے اور جیت کے لئے اسے ابھی 29 اووروں میں 4.30 رن فی اوور کی شرح سے مزید 156 رن بنانے ہین۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کرس مورس نے سب سے زیادہ دو وکٹ جبکہ فیلوکوایو اور رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔


19 Jun 2019, 9:51 PM

عالمی کپ: 74 کے اسکور پر نیوزی لینڈ کو تیسرا جھٹکا، گپٹل روس ٹیلر ایک رن پر آؤٹ

نیوزی لینڈ نے اپنا تیسرا وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ 74 کے اسکور پر روس ٹیلر کو کرس مورس کی گیند پر ڈی کاک نے لپکا

19 Jun 2019, 9:43 PM

نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا، گپٹل 35 رن بنا کر آؤٹ

مارٹن گپٹل کے طور پر نیوزی لینڈ کو 72 کے اسکور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ گپٹل فیلو کوایو کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر میدان پر پہنچے ہیں۔ 15 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 72/2 ہے۔


19 Jun 2019, 9:10 PM

عالمی کپ: نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا، منرو 9 رن بنا کر آؤٹ

جنوبی افریقہ کی طرف سے دئے گئے 242 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ نے اپنا پہلا وکٹ 12 رن کے مجموعی اسکور پر کھو دیا ہے۔ سلامی بلے باز منرو نے 9 رونوں کا تعان کیا، انہوں رباڈا نے کاٹ ایند بولڈ آؤٹ کیا۔ منرو کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن میدان پر پہنچے ہیں۔ جبکہ دوسرے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل 23 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکور فی الحال 8.3 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رن ہے۔

19 Jun 2019, 8:07 PM

عالمی کپ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دیا 242 رنوں کا ہدف

جنوبی افریقہ نے ایج بیسٹن کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لئے 242 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راسی وین ڈیر ڈوسان نے 67 اور ہاشم آملہ کے 55 رنوں کا تعان کیا اور اسکور کو 49 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 241 رنوں تک پہنچایا۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور اسی وجہ سے اسے 49 اوور فی اننگ کر دیا گیا ہے۔

آملہ نے 83 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 55 رنوں کی اننگ کھیلی، وہیں ڈوسان نے نابعد 67 رن بنائے، جن کے لئے انہوں نے 64 گیندیں کھیلیں اور دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے لاکی فرگیوسن نے تین وکٹ حاصل کئے۔


19 Jun 2019, 4:10 PM

نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر افریقہ کو بلے بازی کی دعوت

برمنگھم: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایج بیسٹن کے میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری عالمی کپ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میدان کے نم ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے اب مقابلہ بھی 49-49 اوور کا ہوگا۔

بارش کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا گزشتہ مقابلہ بھی منسوخ ہو گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ادھر، جنوبی افریقہ نے ایک تبدیلی کی ہے۔ بران ہینڈی رکس کے مقام پر لنگی نگیدی کو موقع دیا گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:

جنوبی افریقہ: ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرام، فاف ڈو پلیسی (کپتان)، راسی وین ڈیر ڈوسین، ڈیوڈ میلر، آندیلے فیلوکوایو، کرس مورس، کاگسو رباڈا، لنگی نگیدی اور عمران طاہر۔

نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، کونل منورو، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لاتھم، جمی نیشام، کولن ڈی گرانڈ ہوم، میٹ ہینری، لاکی فرگیوسن، مشیل سینٹنر اور ٹرینٹ بولٹ۔

19 Jun 2019, 4:04 PM

عالمی کپ: گیلے میدان کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میچ کے ٹاس میں تاخیر

برمنگھم: میدان گیلا ہونے کی وجہ سے آج یہاں ایجبیسٹن کے میدان پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے عالمی کپ میچ کے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا گزشتہ میچ بھی منسوخ کر دینا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ساتھ پوائنٹ لے کر نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے مقام پر موجود ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ ابھی ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ محض تین پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں مقام پر موجود ہے۔ لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد گزشتہ مقابلہ میں اس نے افغانستان کے خلاف ایک میچ جیت لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔