عالمی کپ: انگلینڈ کی انڈیا پر 31 رن سے جیت

ایج بیسٹن کے میدان پر جاری مقابلہ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے، ہندوستانی ٹیم میں آج وجے شنکر کے مقام پر رشبھ پنت کو شامل کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

30 Jun 2019, 11:10 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کی انڈیا پر 31 رن سے جیت

انگلینڈ نے عالمی کپ 2019 میں اپنی ٹیم کے لحاظ سے کافی اہم میچ میں ہندوستان کو 31 رن سے شکست دے کر اپنی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے ہوئے انگلینڈ نے جانی بیئریسٹو کی شاندار سنچری (111) کی بدولت 337 رنوں کا وسیع ترین اسکور بنایا۔ جواب میں ٹیم انڈیا مقررہ 50 اوورووں میں وکٹ کے نقصان پر 306 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستانی گیندباز محمد شامی نے آج 5 وکٹ حاصل کئے۔

ہندوستان کی طرف سے روہت شرما نے سنچری ضرور بنائی لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئی اور انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم کو ہرا دیا۔

30 Jun 2019, 10:46 PM

ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 30 گیندوں میں 71 رن درکار، انگلینڈ کی صورت حال مضبوط

ہندوستان نے ہاردک پانڈیا کے طور پر اپنا پانچواں کھلاڑی بھی کھو دیا ہے۔ اب 30 گیندوں باقی ہیں اور ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے 71 رن درکار ہیں۔

30 Jun 2019, 9:48 PM

عالمی کپ: روہت شرما کی سنچری مکمل، اسکور 35 اوور میں 188/2

انگلینڈ کی طرف سے رکھے گئے 338 رنوں کے تعاقب میں ٹیم انڈیا کی جد و جہد جاری ہے۔ روہت شرما شاندار سنچری لگا چکی ہے جبکہ رشبھ پنت 17 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


30 Jun 2019, 7:34 PM

انڈیا کو 8 رن کے اسکور پر پہلا جھٹکا، کے ایل راہل صفر پر آؤٹ

30 Jun 2019, 6:51 PM

انگلینڈ نے ہندوستان کو جیت کے لئے دیا 338 رنوں کا ہدف

برمنگھم: انگلینڈ نے ایج بیسٹن کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے 38ویں میچ میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 338 رنوں کا وسیع ترین ہدف رکھا ہے۔ میزبان انگلینڈ نے پورے 50 اوور کھیلنے کے بعد سات وکٹ کے نقصان پر 337 رنوں کا اسکور بنایا۔

انگلینڈ کی ٹیم کے لئے جانی بیئریسٹو نے 111، بین اسٹوکس نے 79، جیسن رائے نے 66 اور جو روٹ نے 44 رنوں کا تعاون کیا۔ بیئرسٹو نے 109 گیندوں کی سنچری اننگ میں 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

ہندوستان کی طرف سے محمد شامی نے 5 اور کلدیپ یادو و جسپرید بمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔


30 Jun 2019, 6:44 PM

انگلینڈ کا اسکور 49 اوور میں 334 رن

30 Jun 2019, 6:40 PM

محمد شامی کے 5 وکٹ مکمل، کرس ووکس 7 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 319/6

کرس ووکس کے طور پر انگلینڈ کو چھٹا جھٹکا لگا ہے، انہوں نے 7 رنوں کا تعاون کیا۔ یہ محمد شامی کا پانچواں وکٹ ہے۔ اس ٹورنامٹ کے تین میچوں میں کھیلتے ہوئے شامی نے اب تک 13 وکٹ حاصل کر لئے ہیں۔


30 Jun 2019, 6:34 PM

شامی کو چوتھی کامیابی حاصل، انگلینڈ کا اسکور 310/5

جوس بٹلر کے طور پر انگلینڈ کو پانچواں جھٹکا لگا ہے، یہ محمد شامی کا چوتھا وکٹ ہے۔ بٹلر نے تیز رفتار سے 8 گیندوں میں 20 رن اسکور کئے۔ محمد نے انہیں اپنی ہی گیند پر لپک کر پویلین واپس لوٹایا۔

فی الحال 47 اوور مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 310/5 ہے۔ اسٹوکس 61 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر ووکس پہنچے ہیں۔

30 Jun 2019, 6:31 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کے 300 رن مکمل

انگلینڈ نے 46.3 اوور میں اپنے 300 رن مکمل کر لئے ہیں۔


30 Jun 2019, 6:21 PM

جو روٹ 44 رن بنا کر آؤٹ، شامی کو ملا تیسرا وکٹ

محمد شامی لگاتار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا ہے۔ انگلینڈ کو جو روٹ کے طور پر چوتھا جھٹکا لگا، روٹ نے 44 رنوں کا تعاون کیا اور ہاردک پانڈیا نے ان کا کیچ لیا۔

فی الحال 44.2 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 278 رن ہے۔ بین اسٹوکس 49 رن پر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے کھلاڑی کے طور پر بٹلر میدان پر پہنچے ہیں۔

30 Jun 2019, 6:17 PM

44 اوور میں انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 250 رنوں کے پار


30 Jun 2019, 6:08 PM

انگلینڈ کے 250 رن مکمل

انگلینڈ نے 42 اوور میں 265 رن بنا لئے ہیں۔ روٹ اور اسٹوکس دونوں 40-40 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

30 Jun 2019, 5:31 PM

شامی نے کرائی انڈیا کو میچ میں واپسی، مورگن ایک رن پر آؤٹ

بیریسٹو کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد شامی نے نئے بلے باز اور کپتان ایون مورگن کو بھی پویلین واپس بھیج کر انگلینڈ کو تیسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ مورگن نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن کا تعاون کیا۔

فی الحال 35 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 211 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر بین اسٹوکس نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں جبکہ جو روٹ 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


30 Jun 2019, 5:20 PM

بیئریسٹو آخرکار 111 رن بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کا اسکور 205/2

109 گیندوں میں 111 رن بنا کر کھیل رہے انگلینڈ کے سلامی بلے باز آخر کار محمد شامی کے گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔

فی الحال 32 اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 205/2 ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان ایون مورگن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ جو روٹ 22 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

30 Jun 2019, 5:10 PM

انگلینڈ کا اسکور 200 رن کے پار

انگلینڈ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور 30 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔ سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو سنچری بنا چکے ہیں اور 111 رن پر کھیل رہے ہیں۔ جبکہ جو روٹ 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ کا اسکور فی الحال بغیر کسی نقصان کے 202 رن ہے۔


30 Jun 2019, 4:58 PM

جانی بیئریسٹو کی سنچری، انگلینڈ کا اسکور 183/1

انگلینڈ کے سلامی بلے باز جانی بیئریسٹو نے 90 گیندوں میں شاندار سنچری اسکور کر لی ہے۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 9 چوکے اور 6 چھکے لگائے ہیں۔

فی الحال 27 اوور کے ختم ہونے پر انگلینڈ کا اسکور 191 ایک وکٹ کے نقصان پر 191 رن ہے اور وہ ایک بڑے اسکور کی طرف گامزن ہے۔

30 Jun 2019, 4:48 PM

ٹیم انڈیا کو پہلی کامیابی، جیسن رائے 66 رن پر آؤٹ، اسکور 160/1

ٹیم انڈیا کو آخر کار 23 ویں اوور میں انگلینڈ کی سلامی جوڑی کو توڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جیسن رائے کے طور پر انگلینڈ نے اپنا پہلا وکٹ کھویا، انہیں کلدیپ یادو کی گیند پر متبادل فیلڈر رویندر جڈیجا نے کیچ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

فی الحال 23 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 163 رن ہے۔ جانی بیئریسٹو 90 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر جو روٹ کریز پر پہنچے ہیں۔


30 Jun 2019, 4:33 PM

انگلینڈ کی شروعات دھماکہ دار، 20 اوور کے بعد اسکور 145 رن

انڈیا کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 20 اوور ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 145 رن بنا لئے ہیں۔ انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے باز نصف سنچریاں بنا کر کھیل رہے ہیں۔

30 Jun 2019, 4:16 PM

انگلینڈ کی شروعات دھماکہ دار، 15 اوور کے بعد اسکور 100 کے پار

ایج بیسٹن کے میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دی ہے۔ جانی بیئریسٹوں اپنی نصف سنچری (61 رن) مکمل کر چکے ہیں جبکہ جیسن رائے بھی نصف سنچری کے قریب ہیں اور 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

فی الحال 16 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 112 رن ہے۔


30 Jun 2019, 3:58 PM

ٹیم انڈیا کے خلاف انگلینڈ کی بہترین شروعات، اسکور 50 رن کے پار

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے اپنے ارادے ظاہر کر دئے اور انگلینڈ کو بہترین شروعات دی ہے۔ جیسن رائے 32 بنا کر جبکہ جانی بیئریسٹو 27 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

فی الحال 15 اوور ختم ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 97 رن ہے۔

30 Jun 2019, 3:01 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ایج بیسٹن کے میدان پر جاری مقابلہ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے، ہندوستانی ٹیم میں آج وجے شنکر کے مقام پر رشبھ پنت کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندوستان: لوکیش راہل، روہت شرما، وراٹ کوہلی (کپتان)، رشبھ پنت، کیدار جادھو، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادو، یوجویندر چہل، جسپریت بمراہ۔

انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جو روٹ، ایون مورگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، مارک ووڈ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔