عالمی کپ: ویسٹ انڈیز پر انگلینڈ کی 8 وکٹ سے جیت

انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے یہاں روز باؤل کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ویسٹ انڈیز پر انگلینڈ کی 8 وکٹ سے جیت

ساؤتھمپٹن: جوفرا آرچر (30 رن پر تین وکٹ) اور مارک ووڈ (18 رن دے کر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد اوپنر جو روٹ (ناٹ آوٹ 100) کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جمعہ کے روز یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 44.4 اوور میں 212 رن پر نپٹا نے کے بعد 33.1 اوور میں ہی دو وکٹ پر 213 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔ روٹ نے 94 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رنوں کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ روٹ نے جانی بيرسٹو کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 95 رن اور کرس ووکس کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 104 رنوں کا اضافہ کیا۔ بیيرسٹو نے 46 گیندوں پر 45 رن میں سات چوکے لگائے جبکہ ووکس نے 54 گیندوں پر 40 رن میں چار چوکے لگائے۔ بین اسٹوکس 10 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے دونوں وکٹ شینن گیبریل نے لئے۔

انگلینڈ نے مضبوط کی میچ پر گرفت، اسکور 175 کے پار

ویسٹ انڈیز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے اور اسکور 175 کے پار پہنچا دیا ہے۔

عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کی گرفت مضبوط، اسکور 150 کے پار

انگلینڈ نے 25 اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنا لئے ہیں۔ روٹ 78 رن جبکہ ووکس 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


عالمی کپ: انگلینڈ کو پہلا جھٹکا، اسکور 100 کے پار

جانی بیئریسٹوں کے طور پر انگلینڈ کو پہلا جھٹکا لگا، وہ 45 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ گرنے کے باوجود 213 رنوں کے تعاقب میں فی الحال میچ پوری طرح سے انگلینڈ کی گرفت ہے اور اسکور 100 رن سے پار چلا گیا ہے۔ دریں اثنا، روٹ نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 138/1 ہے اور روٹ (64) و ووکس (16) کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے یہاں سے 30 اووروں میں محض 75 رن اور بنانے ہیں۔

عالمی کپ: انگلینڈ کا اسکور 10 اوور میں 62/0

ویسٹ انڈیز سے حاصل ہوئے 212 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انے بہتر شروعات کی ہے اور 10 اوور مکمل ہونے تک اپنا ایک بھی کھلاڑی نہیں کھویا ہے۔

سلامی بلے باز بیئراسٹو 26 رن بنا کر جبکہ روٹ 36 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اگر ویسٹ انڈیز سلامی جوڑی کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اس کے لئے اس میچ میں واپسی کرنا بے حد مشکل ہو جائے گا۔


آرچر اور ووڈ کا قہر، ویسٹ انڈیز 212 پر محدود

ساؤتھمپٹن: جوفرا آرچر (30 رن پر تین وکٹ) اور مارک ووڈ (18 رن دے کر تین وکٹ) کی خطر ناک گیند بازی کی بدولت میزبان انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو جمعہ کو 44.4 اوور میں 212 رن کے اسکور پر نمٹا دیا۔

ویسٹ انڈیز کے لئے نکولس پورن نے 78 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رن بنائے جبکہ اوپنر کرس گیل نے 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 36 رن، شمرون هٹماير نے 48 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز اور آندرے رسل نے 16 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے اڑاتے ہوئے 21 رنز بنائے۔ شائي ہوپ نے 11 اور کارلوس بریتھویٹ نے 14 رن بنائے۔

کیریبین ٹیم ایک وقت پورن اور هٹماير کے درمیان 89 رنز کی شراکت کی بدولت اچھے اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی لیکن اس نے اپنے آخری سات وکٹ 68 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ اس کے آخری پانچ وکٹ تو 24 رن جوڑ کر گرے۔ آرچر نے نو اوور میں 30 رن پر تین وکٹ، ووڈ نے 6.4 اوور میں 18 رن پر تین وکٹ، جو روٹ نے 27 رن پر دو وکٹ، کرس ووکس نے 16 رن پر ایک وکٹ اور لیام پلنکٹ نے 30 رن پر ایک وکٹ لیا۔

دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کو پہلا جھٹکا کرس ووکس نے دیا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لیوس کو بولڈ کر حریف ٹیم کو ابتدائی جھٹکا دیا۔لیوس نے دو رنز بنائے۔
اگرچہ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز کرس گیل نے کچھ اچھے شاٹس کھیل کر ٹیم کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن 54 کے اسکور پر لیام پلنكٹ نے بيرسٹو کے ہاتھوں کیچ کراکر گیل کی اننگز کو ختم کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم جب تک ابتدائی جھٹکوں سے نکل پاتی تبھی ووڈ نے وکٹ کیپر بلے باز شائي ہوپ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کیریبین ٹیم کی اننگز کو لڑكھڑ ادیا۔ ویسٹ انڈیز نے 55 رن کے اسکور پر اپنے تین وکٹ گنوادیے۔چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے نکولس پورن اور پانچویں نمبر کے بلے باز شمرن هٹماير نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔لیکن جو روٹ نے هٹماير کا وکٹ لے کر اس شراکت کا خاتمہ کر دیا۔

هٹماير کے آؤٹ ہونے کے بعد كریز پر کپتان جیسن ہولڈر اترے لیکن وہ بھی کوئی کرشمہ نہیں کر سکے اور روٹ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ہولڈر کا وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سمٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ووڈ اور آرچر نے آخری چار وکٹوں کو نمٹا دیا اور ویسٹ انڈیز کی اننگز 212 رنز پر سمٹ گئی۔

عالمی کپ: انگلینڈ نے ونڈیز کو 212 رنوں پر سمیٹ دیا

میزبان انگلینڈ نے جمعرات کو دی روز باؤٹ کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 212 رونوں پر ڈھیر کر دیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ونڈیز کی ٹیم 44.4 اوور کی کھیل سکی۔

ویسٹ انڈیز کے لئے نکولس پورن نے 78 گیندوں اور تین چوکوں اور ایک چھکا مار کر 73 رن بنائے۔ ان کے علاوہ شمرن ہیٹ مائر نے 39، کرس گیل نے 36 اور آندرے رسیل نے 21 رنوں کا تعان کیا۔

انگلینڈ کے لئے زوفرا آرچر اور مارک ووٹ نے تین تین وکٹ اپنے نام کئے۔ جبکہ جوئے روٹ نے دو اور کرس ووکس اور لیام پلنکیٹ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیا۔


عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو آٹھواں جھٹکا، اسکور 200 کے پار

میزبان انگلینڈ کے خلف لڑکھڑائی ہوئی ویسٹ انڈیز 200 رنوں کے پار پہنچ چکی ہے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ساتویں کھلاڑی کے طور پر آؤٹ ہونے والے نکولس پورن نے 63 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے بعد شیلٹن کوٹریل بھی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔

فی الحال 42 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 204/8 ہے۔

عالمی کپ: شروعاتی تین جھٹکوں کے بعد بیک فٹ پر ویسٹ انڈیز، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

ساؤتھمپٹن کے روز باؤل میدان پر کھیلے جا رہے انگلینڈ بنام ویسٹ انڈیز مقابلہ میں انگلش ٹیم نے مضبوط گرفت بنا لی ہے۔ ایون لوئس (2)، کرس گیل (36) کے بعد شائی ہوپ (11) بھی پویلین کی راہ لے چکے ہیں۔

ٹیم کا اسکور 25 اووروں کے بعد 118 رن ہے۔ فی الحال کریز پر شیمرون ہیٹ مائر (23) اور نکولس پورن (36) موجود ہیں۔


انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا

ساؤتھمٹن: انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے یہاں روز باؤل کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انگلینڈ نے اس مقابلہ کے لئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ آندرے رسیل، ایون لوئس اور شینن گیبریل کو ایشلے نرس، ڈارین براوو اور کیم روچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:

انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، ایان مورگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، زوفرا، مارک ووڈ۔

ویسٹ انڈیز: کرس گیل، ایون لوئس، شمرون ہیٹمایئر، نکولس پورن، کارلوس بریتھویٹ، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر (کپتان)، آندری رسیل، اوشانے تھامس، شینن گیبریل، شیلٹن کوٹریل۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔