کرکٹ عالمی کپ: انگلینڈ کی بنگلہ دیش پر 106 رن سے فتح

انگلینڈ نے آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 386 رن کا پہاڑ جیسا اسکور بناکر بنگلہ دیش کو 106 رن سے دردناک شکست دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Jun 2019, 11:03 PM

عالمی کپ: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106 رنز سے ہرایا

کارڈف: اوپنر جیسن رائے (153) کی بہترین سنچری اور جانی بیرسٹو (51) اور بٹلر (64) کی نصف سنچریوں سے میزبان انگلینڈ نے ہفتے کے روز آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 386 رن کا پہاڑ جیسا اسکور بناکر بنگلہ دیش کو 106 رن سے دردناک شکست دی ہے۔

دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر اور بنگلہ دیش ٹیم کے اہم ستون ثاقب الحسن نے 119 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 121 رن بنائے لیکن ہدف اتنا بڑا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم قابل تعریف مقابلہ کرنے کے باوجود اس کا تعاقب نہیں کر سکی اور 48.5 اوور میں 280 رن ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کو تین میچوں میں دوسری ہار کا سامنا کر نا پڑا جبکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ نے پاکستان سے گذشتہ مقابلے میں شکست اٹھانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی ہے۔

جیسن رائے کوشاندا پاری کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اسی پر بھاری پڑ گیا۔

08 Jun 2019, 10:04 PM

چار کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 217

کل 39 اووروں کا کھیل ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر 217 رنز اسکور کر لئے ہیں۔ سلامی بلے باز ثابق الحسن 120 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں۔

08 Jun 2019, 9:10 PM

دو وکٹ گرنے کے بعد بنگلہ دیش کی جدوجہد جاری، اسکور 150 کے پار

پہلے سومیا سرکار (2) اور اس کے بعد تمیم اقبال (19) کے آؤٹ ہونے کے بعد ثاقب الحسن نے ٹیم کو سنبھالنے کی پوری کوشش کی ہے وہ 85 کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ مشفق الرحیم (36) ان کا پورا ساتھ دے رہے ہیں۔ 26 اوورز کے اختتام کے بعد بنگلہ دیش نے 152 کا اسکور بنا لیا ہے لیکن 387 رنز کا ہدف ابھی تک اس کی پہنچ سے کافی دور نظر آ رہا ہے۔


08 Jun 2019, 7:43 PM

عالمی کپ: بنگلہ دیش کو 386 رنز کے تعاقب میں پہلا جھٹکا، سرکار 2 رن بنا کر آؤٹ

انگلینڈ کی طرف سے تعین کئے گئے 387 رنوں کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا سومیا سرکار کے طور پر لگ چکا ہے انہوں نے محض 2 رنوں کا تعاون کیا۔ سرکار کے آؤٹ ہونے کے بعد ثاقب الحسن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز تمیم اقبال 10 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

08 Jun 2019, 6:57 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کھڑا کیا رنوں کا پہاڑ، بنگلہ دیش کو 387 کا مشکل ہدف حاصل

جیسن رائے کی شاندار سنچری (121 گیندوں میں 153 رنز) اور بیئرسٹو (50 گیندوں میں 51 رنز) اور بٹلر (44 گیندوں میں 64 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کے فیصلے کو پوری طرح غلط ثابت کرتے ہوئے رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ بنگلہ دیش کو جیتنے کے لئے 387 رنز بنانے ہوں گے جوکہ تعاقب کرنے کے کے لہٰذ سے ایک مشکل ہدف ہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے گیند بازی کرتے ہوئے محمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2-2 جبکہ مشرف مرتضیٰ اور مستفیض الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔


08 Jun 2019, 6:40 PM

انگلینڈ 341 کے اسکور پر چھٹا جھٹکا، بین اسٹوکس 6 رنز بنا کر آؤٹ

انگلینڈ کے رنوں کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد آخر کار بنگلہ دیش کے گیندبازوں نے بہتر گیند بازی کی اور یکے بعد دیگرے تین وکٹ حاصل کر لئے۔

انگلینڈ کا چوتھا وکٹ بٹلر (64) کے طور پر گرا انہیں محمد سیف الدین کی گیند پر سومیا سرکار نے لپکا۔ پانچواں وکٹ مورگن جبکہ چھٹا وکٹ بین اسٹوکس کے طور پر گرا، انہیں بالترتیب مہدی حسن اور مستفیض الرحمن نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کا اسکور فی الحال 48 اووروں کے اختتام پر 355 رن ہے۔

08 Jun 2019, 6:10 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کا اسکور 300 رنز کے پار

بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ 42 اوورز کے اختتام کے بعد اس کا اسکور 306/3 پہنچ گیا ہے۔ بٹلر نے 34 گیندوں میں 51 رنز بنا لئے ہیں جبکہ مورگن 21 رنز پر کھیل رہے ہیں۔


08 Jun 2019, 5:39 PM

جیسن رائے 153 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کا اسکور 236/3

جیسن رائے بالآخر مہدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ مہدی کے اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے پہلی تین گندوں پر تین چھکے لگائے اور اپنا اسکور 153 تک پہنچایا۔

جیسن کے آؤٹ ہونے کے بعد ای مورگن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ بٹلر 7 رنز کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے گیندبازوں مشرف مرتضیٰ، محمد سیف الدین اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

08 Jun 2019, 5:30 PM

انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا، جو روٹ 21 رنز بنا کر آؤٹ

بنگلہ دیش کو انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے دوسری کامیابی جو روٹ کے بطور حاصل ہوئی، انہیں 21 کے اسکور پر محمد سیف الدین نے بولڈ آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کا اسکور فی الحال 33 اوورز کے اختتام کے بعد 215 رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ روٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد جوس بٹلر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز جیسن رائے 134 کھیل رہے ہیں۔


08 Jun 2019, 5:10 PM

انگلینڈ کا اسکور 30 اوورز کے بعد 185/1

08 Jun 2019, 5:01 PM

عالمی کپ: جیسن رائے کی شاندار سنچری سے انگلینڈ مضبوط

بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز کے طور پر میدان پر اترے جیسن رائے نے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے، انہوں نے 93 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگ کے دوران 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میدان پر موجود دوسرے بلے باز جے روٹ 18 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ کا اسکور فی الحال 28 اوورز کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 174 ہے۔


08 Jun 2019, 4:39 PM

انگلینڈ کو پہلا جھٹکا، بیئریسٹو 51 رنز بناکر 128 کے اسکور پر آؤٹ

انگلینڈ کی ٹیم کو 128 کے اسکور پر پہلا جھٹکا جانی بیئرسٹو کے طور پر لگا، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کر کے 51 رن اسکور کئے۔ بیئریسٹو کو مشرف مرتضی کی گیند پر مہدی حسن نے کیچ کیا، اپنی اننگ کے دوران بیئریسٹو نے 9 چوکے لگائے۔ بیئریسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد جے روٹ میدان پر پہنچے ہیں۔ جیسن روٹ 82 گیندوں میں 88 رنز اسکور کر کے کریز پر موجود ہیں۔

فی الحال 23 اوورز پھینکے جانے کے بعد انگلینڈ نے 146/1 رنز اسکور کئے ہیں۔

08 Jun 2019, 4:10 PM

عالمی کپ: انگلینڈ کی تیز شروعات، 15 اوور میں 100 رن مکمل

انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کا اسکور 15 اوور میں 100 کے پار پہنچا دیا ہے۔ جیسن رائے 54 گیندوں میں 64 رنز (9 چوکے، ایک چھکا) اسکور کر چکے ہیں جبکہ بیئریسٹو نے 40 گیندوں میں 40 رنز (5 چوکے) بنائے ہیں۔

بنگالہ دیش کا کوئی بھی گیند باز ابھی تک وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔


08 Jun 2019, 3:56 PM

انگلینڈ کی تیز شروعات

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے تیزی سے رن بنائے ہیں۔ سلامی بلے بازی جیسن رائے نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں جبکہ دوسرے سلامی بلے باز بیئرسٹو کا اسکور بھی 30 کے پار ہو چکا ہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے 14 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور انگلینڈ کا اسکور فی الحال 95/0 ہے۔

08 Jun 2019, 3:16 PM

عالمی کپ: بنگلہ دیشن کی ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں آج میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انگلینڈ نے 5 اووروں میں 15/0 رنز اسکور کئے ہیں۔ جیسن رائے (12) اور جانی بیئریسٹو (3) کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ہر فن مولا کھلاڑی معین علی کے مقام پر لیام پلنکیٹ کو موقع دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔


08 Jun 2019, 3:16 PM

انگلینڈ کو بنگلہ دیش سے چیلنج ملے گا

آئی سی سی عالمی کپ کی میزبان اور خطاب کی مضبوط دعویدار انگلینڈاور ٹورنامنٹ میں بڑے الٹ پھیر کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد بنگلہ دیش دونوں اپنے اپنے مقابلے میں شکست کھا چکی ہیں اور سنیچر کو وہ آمنے سامنے ہوں گی جہاں دونوں کا مقصد واپسی کرتے ہوئے اپنی لے میں آنا ہوگا۔

انگلینڈ کو اپنی چیلنجنگ پچوں کا ماہر سمجھا جارہا ہے اور ٹورنامنٹ میں بھی وہ مضبوط دعویدار کے طورپر اتری ہے،لیکن عالمی کپ سے پہلے مسلسلن اپنے گیارہ یک روزہ مقابلے میں شکست کھا چکی پاکستان جیسی کمزور ٹیم سے گزشتہ میچ میں 14رن سے شکست کھانے کے بعد اس کی دعویداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے عالمی کپ کی تاریخ میں اپنے پہلے خطاب کے لئے جہدوجہد کررہی انگلش ٹیم پر آگے ٹورنامنٹ میں اپنی لے قائم رکھنے کے لئے ہر قیمت پر جیت درج کرنے کا دباورہے گا۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو گزشتہ میچ میں 21رن سے شکست یکر سب کو حیرت میں ڈال چکی بنگلہ دیشی ٹیم کو بھی پچھلے میچ میں سخت جدوجہد کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ سے دو وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی تھی اور اسے بھی اپنی مہم آگے کامیابی کے ساتھ بڑھانے کے لئے جیت کی ضرورت ہوگی۔

اگر وہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے لئے آگے کے امکانات کھل جائیں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو اپنی غلطیوں میں اصلاح کرنے کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان پر اترنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔