حیدرآبادی گیندباز محمد سراج قوالی سے لطف اندوز، ویڈیو وائرل

جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد حیدرآباد پہنچے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز محمد سراج کو شہر میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

یو این آئی

حیدرآباد: جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد حیدرآباد پہنچے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز محمد سراج کو شہر میں اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں قوالی کے پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

میاں میجک کے نام سے بھی مشہور محمد سراج نے جنوبی افریقہ میں ’میجک‘ دکھانے کے بعد اپنے آبائی شہر واپسی پر اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ان پر ان کے ساتھیوں اور مداحوں نے نوٹوں کی بارش کی۔

ویڈیو میں وہ پرجوش مداحوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ باصلاحیت کرکٹر کو قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد بھی انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ قوالی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔


جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی شاندار جیت کے بعد ہندوستانی کرکٹ کپتان روہت شرما نے بھی ان کی ستائش کی تھی۔ سراج کے 6/15 کے دھماکہ خیز اسپیل نے میزبان ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 55 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس نے ہندوستان کی سیریز برابر کرنے کی بنیاد رکھی۔ محمد سراج اب اس ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ وہ آئی سی سی ون ڈے گیند بازی کی رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔