حیدرآباد کرکٹ کو نئے طول و عرض تک لے کر جانا ہے: اظہرالدین

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ وہ ایڈمنسٹریٹر کے کردار میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو نئے طول و عرض تک لے جانا چاہتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ وہ ایڈمنسٹریٹر کے کردار میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو نئے طول و عرض تک لے جانا چاہتے ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان اظہر کو جمعہ کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے بڑے فرق سے جیت درج کی تھی۔ ان کی ٹیم کے تمام ارکان نے چھ سیٹوں پر جیت درج کی۔

جنوری 2017 میں سابق ایم پی کو انہیں بی سی سی آئی کی طرف سے میچ فکسنگ کے لیے لگائے گئے تاحیات بین کی وجہ سے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پر ان کی نامزدگی کو قبول نہیں کیا گیا تھا۔ اظہر نے کہاکہ ہمیں کرکٹ ایسوسی ایشن کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشنا ہو گا ۔

اراکین نے اپنا کام کیا ہے اور اب میں اپنی ذمہ داری نبھاوں گا۔سابق کپتان نے اپنے ایڈمنسٹریٹر کے کردار کو لے کر کہاکہ میں بی سی سی آئی کے اجلاسوں میں جانے اور اپنی طرف سے کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر نئے طول و عرض طے کرنے کو لے کر بہت حوصلہ افزا ہوں۔ میں نے بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر کا کردار نہیں ادا کیا ہے اور یہ بہت مختلف ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کھیلنے سے آسان ہو جائے گا۔

    Published: 29 Sep 2019, 7:10 AM