راشد نے چھکوں کی بارش کر دی، سنسنی خیز مقابلہ میں گجرات نے بازی ماری

تیوتیا نے اننگز کے آخری اوور میں ایک چھکا اور راشد نے تین چھکے لگا کر حیدرآباد کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا اور جیت گجرات کی جھولی میں ڈال دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گجرات نے حیدرآباد کو سنسنی خیز مقابلہ میں ہرا کر حیدر آباد کی فتح کے کارواں روک دیا۔ گجرات نے یہ ہارا ہوا میچ جیتا اور اس کا سہرا راشد خان کی شاندار بلے بازی کو جاتا ہے جس میں انہوں نے آخری اوور میں چھکوں کی بارش کر دی۔ آخری اوور میں چار چھکوں کے دم پر راشد خان (تین چھکوں) نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اب گجرات ٹائٹنز 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

واضح رہے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما (65) اور ایڈن مارکرم (56) کی شاندار نصف سنچریاں اور ششانک سنگھ کی ناقابل شکست 25 رن کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں چھ وکٹ کے نقصان پر مضبوط 195 رن کا اسکور بنایا تھا ۔


گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور 44 رن پر حیدرآباد کے دو وکٹ گرا دیے۔ کپتان کین ولیمسن پانچ اور راہل ترپاٹھی 16 رن بنا کر محمد سمیع کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ابھیشیک اور مارکرم نے تیسری وکٹ کے لیے 96 رنوں کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ابھیشیک نے 42 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رن بنائے جبکہ مارکرم نے 40 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ششانک نے صرف 14 گیندوں پر ناٹ آؤت شکست 25 رن میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک لے گئے۔ حیدرآباد کے اسکور میں 14 وائیڈ رنوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ گجرات کے لیے محمد سمیع نے 39 رن دے کر تین وکٹ لیے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز ریدھیمان ساہا نے 38 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شبھمن گل نے 24 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ راہول تیوتیا نے گجرات کو میچ میں برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی اور آخری تین گیندوں پر نو رنز درکار تھے۔ تیوتیا نے اننگز کے آخری اوور میں چھکا اور راشد نے تیسری گیند پر چھکا لگایا۔ راشد نے آخری گیند پر بھی چھکا لگا کر جیت گجرات کی جھولی میں ڈال دی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔