گالے ٹیسٹ: ہندوستان نے میزبان سری لنکا کو 165 رنز سے دی شکست، مانو ستھار نے 10 وکٹ لے کر رقم کی تاریخ

ہندوستان کی جانب سے مانو ستھار اور دیودت پڈیکل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مانو نے پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پڈیکل نے پہلی اننگ میں 167 تو دوسری اننگ میں 44 رن بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>مانو ستھار، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;@ICC</p></div>
i

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ہیرو بائیں ہاتھ کے اسپنر مانو ستھار اور بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل رہے۔ مانو نے پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل نے بھی دونوں اننگ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 167 تو دوسری اننگ میں 44 رن بنائے، اس شاندار کارکردگی کے لیے ان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستان نے پہلی اننگ میں 462 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگ 284 رنز پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 178 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں ہندوستانی ٹیم 193 رنز بنائے اور سری لنکا کے سامنے جیت کے لیے 372 رنز کا ایک چیلنجنگ ہدف رکھا۔ سری لنکا کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 206 رنز پر ہی سمٹ گئی اور ہندوستان نے یہ مقابلہ 165 رنز سے اپنے نام کر لیا۔


پانچویں روز سری لنکا نے 84 رنز پر 4 وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ سونل دنوشا اور دھننجے ڈی سلوا کریز پر تھے۔ سری لنکا کو پانچویں روز پہلا جھٹکا دھننجے ڈی سلوا کے طور پر لگا، جو 59 رنز بنا کر رویندر جڈیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کو پانچواں جھٹکا 142 کے اسکور پر لگا۔ ڈی سلوا اور دنوشا کے درمیان 95 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے نروشن ڈکویلا بھی کچھ خاص نہیں کر پائے اور 10 رنز بنا کر پرسدھ کرشنا کی گیند پر وکٹ کیپر پنت کو کیچ تھما بیٹھے۔ یہ سری لنکا کی چھٹی وکٹ تھی جو 165 کے اسکور پر گری۔

لنچ کے بعد مانو ستھار نے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی کمر توڑ دی۔ پہلے سونل دنوشا (84) اور پھر پربھات جے سوریہ (0) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مانو ستھار نے لہیرو کمارا (0) کو بھی پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، 199 کے اسکور پر سری لنکا کے یہ 3 وکٹ گرے۔ مانو ستھار نے دوسری اننگ میں 6 اور پرسدھ کرشنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاہ رویندر جڈیجہ اور محمد سراج کو 1-1 کامیابی ملی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔