سابق ہندوستانی بلے باز بدری ناتھ کورونا سے متاثر، گھر میں قرنطین

کے سابق بلے باز ایس بدری ناتھ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے ، بدری ناتھ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے رائے پور میں منعقدہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا حصہ تھے

بدری ناتھ / یو این آئی
بدری ناتھ / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق بلے باز ایس بدری ناتھ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا ہے بدری ناتھ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے رائے پور میں منعقدہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا حصہ تھے۔

انہوں نے ٹویٹر پر خود یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باقاعدگی سے اپنی ٹیسٹنگ کروا رہا تھا لیکن میں ہلکی علامات کے ساتھ کورونا پازیٹو پایا گیا ہوں۔ میں اس وقت کورونا سے متعلق تمام پروٹوکول پر باقاعدگی سے عمل کروں گا اور ساتھ ہی اپنے ذاتی ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر کے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کروں گا‘‘ ۔


بدری ناتھ سے پہلے کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور یوسف پٹھان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔ بدری ناتھ کی طرح سچن اور یوسف پٹھان بھی رائے پور میں روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں ہندوستان کی طرف سے کھیلے تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔