27 گیندوں پر سنچری، کرس گیل کا ریکارڈتوڑا، ایسٹونیا کے کھلاڑی نے اننگز میں 18 چھکے لگائے

کرس گیل کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ایسٹونیا کےہندوستانی نژاد کھلاڑی  ساحل چوہان نے کرس گیل  کا یہ ریکارڈ توڑا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں  کھلاڑی طوفانی انداز میں سنچریاں اسکور کر رہے ہیں۔ اب تک پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا جنہوں نے آئی پی ایل 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جانب سے کھیلتے ہوئے صرف 30 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی۔ اب ایسٹونیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہندوستانی نژاد کھلاڑی ساحل چوہان نے صرف 27 گیندوں میں سنچری مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ ان دنوں ایسٹونیا کی ٹیم قبرص کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے ہیں۔ اب تک ایسٹونیا سیریز کے دونوں میچ جیت چکا ہے۔

کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 30 گیندوں پر سنچری اسکور کی ہے۔ اب 17 جون کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ ایسٹونیا اور قبرص کے درمیان کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں میزبان قبرص نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ جواب میں ایسٹونیا کی پہلی 2 وکٹیں صرف 9 رنز پر گر گئیں۔ اس کے بعد ساحل چوہان بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے جنہوں نے آتے ہی چوکوں اور چھکوں کی بارش شروع کردی۔ چوہان نے صرف 27 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور پورے میچ میں انہوں نے 41 گیندوں پر 144 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ 144 رنز بنانے کے دوران انہوں نے 18 فلک بوس چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ اب تک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ نمیبیا کے جین نکول کے نام تھا۔ انہوں نے 2024 میں نیپال کے خلاف میچ میں 33 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔


ٹی ٹوینٹی  کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی کا نام رشبھ پنت ہے۔ پنت نے 2018 میں اپنے گھریلو کیریئر کے دوران دہلی کے لیے کھیلتے ہوئے ہماچل پردیش کے خلاف 32 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی کا نام روہت شرما ہے۔ روہت نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔