کرکٹ عالمی کپ: ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ، میچ دیکھنے کے لیے امنڈا شائقین کا جم غفیر، دیکھیں ویڈیو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ آٹھواں میچ ہوگا، ٹیم انڈیا اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ تماشائیوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: ون ڈے ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں آج ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ آٹھواں میچ ہوگا۔ ٹیم انڈیا اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے حوالے سے تماشائیوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ لوگ اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ مداحوں کی بڑی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

ایک کرکٹ مداح نے کہا ’’میں بہت پرجوش ہوں، 2011 میں مجھے میچ کے ٹکٹ نہیں ملے تھے لیکن آج میں اس میچ کے لیے یہاں آیا ہوں۔ کرکٹ کے ایک مداح نے کہا کہ ہم ہندوستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ناگپور سے یہاں آئے ہیں، آج کے میچ کے ہیرو وراٹ کوہلی ہوں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔