کرکٹ عالمی کپ: سبھی 10 ٹیموں کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل، آئیے ڈالیں ایک نظر

عالمی کپ میں اس بار 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، میزبان ہندوستان کے علاوہ دیگر ٹیمیں ہیں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ۔

<div class="paragraphs"><p>ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup</p></div>

ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup

user

قومی آوازبیورو

کرکٹ عالمی کپ 2023 کی شروعات 5 اکتوبر سے ہونے والی ہے اور 29 ستمبر یعنی آج سے عالمی کپ کے پیش نظر وارم اَپ میچ کی شروعات بھی ہو چکی ہے۔ اس بار عالمی کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ہندوستان کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ سبھی ٹیموں نے 15-15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سبھی ٹیم کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 28 ستمبر تک وقت دیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان اور آسٹریلیا نے پہلے سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں 1-1 تبدیلی کی ہے۔ یعنی اب سبھی ٹیموں کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل ہو چکا ہے۔ آئیے سبھی 15 رکنی ٹیموں پر ڈالیں نظر۔

افغانستان:

1. حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، 2. رحمان اللہ گرباز، 3. ابراہیم زردان، 4. ریاض حسن، 5. رحمت شاہ، 6. نجیب اللہ زادران، 7. محمد نبی، 8. اکرام علی خیل، 9. عظمت اللہ عمرزئی، 10. راشد خان، 11. مجیب الرحمن، 12. نور احمد، 13. فضل حق فاروقی، 14. عبدالرحمان، 15. نوین الحق۔


آسٹریلیا:

1. پیٹ کمنس (کپتان)، 2. اسٹیو اسمتھ، 3. ایلیکس کیری، 4. جوش انگلس، 5. شان ایبٹ، 6. کیمرون گرین، 7. جوش ہیزل ووڈ، 8. ٹریوس ہیڈ، 9. مارنس لابوشین، 10. مشیل مارش، 11. گلین میکسویل، 12. مارکس اسٹوئنس، 13. ڈیوڈ وارنر، 14. ایڈم زیمپا، 15. مشیل اسٹارک۔

(نوٹ: آسٹریلیا نے آخر وقت میں ایشٹن ایگر کی جگہ مارنس لابوشین کو ٹیم میں شامل کیا)

بنگلہ دیش:

1. شکیب الحسن (کپتان)، 2. لٹن داس، 3. تنزید حسن تمیم، 4. نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، 5. توحید ہردوئے، 6. مشفق الرحیم، 7. محمود اللہ ریاض، 8. مہدی حسن میراز، 9. نسیم احمد، 10. شاک مہدی حسن، 11. تسکین احمد، 12. مستفیض الرحمان، 13. حسن محمود، 14. شریف الاسلام، 15. تنظیم حسن ثاقب۔


انگلینڈ:

1. جوس بٹلر (کپتان)، 2. معین علی، 3. گس ایٹکنسن، 4. جانی بیئرسٹو، 5. سیم کرن، 6. لیام لیونگسٹون، 7. ڈیوڈ ملان، 8. عادل رشید، 9. جو روٹ، 10. ہیری بروک، 11. بین اسٹوکس، 12. ریس ٹاپلے، 13. ڈیوڈ وِلی، 14. مارک ووڈ، 15. کرس ووکس۔

ہندوستان:

1. روہت شرما (کپتان)، 2. ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، 3. شبھمن گل، 4. وراٹ کوہلی، 5. شریئس ایر، 6. کے ایل راہل، 7. رویندر جڈیجہ، 8. شاردل ٹھاکر، 9. جسپریت بمراہ، 10. محمد سراج، 11. کلدیپ یادو، 12. محمد سمیع، 13. روی چندرن اشون، 14. ایشان کشن، 15. سوریہ کمار یادو۔

(نوٹ: آخر وقت میں ہندوستان نے اکشر پٹیل کی جگہ روی چندرن اشون کو اسکواڈ میں شامل کیا)


نیدرلینڈ:

1. اسکاٹ ایڈورڈس (کپتان)، 2. میکس اوڈوڈ، 3. باس ڈی لیڈے، 4. وکرم سنگھ، 5. تیجا ندامانورو، 6. پال وین میکیرین، 7. کالن ایکرمین، 8. رولف وین ڈر مرو، 9. لوگان وین بیک، 10. آرین دَت، 11. ریان کلین، 12. ویسلے برّیسی، 13. ثاقب ذوالفقار، 14. شارض احمد، 15. سائبرانڈ اینگیل بریکٹ۔

نیوزی لینڈ:

1. کین ولیمسن (کپتان)، 2. ٹرینٹ بولٹ، 3. مارک چیپمین، 4. ڈیوون کانوے، 5. لوکی فرگوسن، 6. میٹ ہنری، 7. ٹام لاتھم، 8. ڈیرل مشیل، 9. جمی نیشم، 10. گلین فلپس، 11. رچن رویندر، 12. مشیل سینٹنر، 13. ایش سوڈھی، 14. ٹم ساؤدی، 15. وِل ینگ۔


پاکستان:

1. بابر اعظم (پاکستان)، 2. شاداب خان، 3. فخر زماں، 4. امام الحق، 5. عبداللہ شفیق، 6. محمد رضوان، 7. سعود شکیل، 8. افتخار احمد، 9. سلمان علی آغا، 10. محمد نواز، 11. اسامہ میر، 12. حارث رؤف، 13. حسن علی، 14. شاہین آفریدی، 15. محمد وسیم۔

جنوبی افریقہ:

1. تیمبا بووما (کپتان)، 2. گیرالڈ کویتزی، 3. کوئنٹن ڈیکوک، 4. ریزا ہینڈرکس، 5. مارکو یانسین، 6. ہنرک کلاسین، 7. کیشو مہاراج، 8. ایڈن مارکرم، 9. ڈیوڈ ملر، 10. لنگی اینگیڈی، 11. اینڈیلے فیلکوایو، 12. کگیسو رباڈا، 13. تبریز شمسی، 14. راسی وان ڈر ڈوسین، 15. لیزاڈ ولیمس۔


سری لنکا:

1. داسُن شناکا (کپتان)، 2. کسل مینڈس (نائب کپتان)، 3. کسل پریرا، 4. پتھوم نسانکا، 5. لاہیرو کمارا، 6. دیمتھ کرونارتنے، 7. سدیرا سمروکرما، 8. چرتھ اسالنکا، 9. دھننجے ڈی سلوا، 10. مہیش تیکشنا، 11. دُنتھ ویلالاگے، 12. کاسُن رجیتھا، 13. متھیشا پتھیرانا، 14. دلشان مدوشنکا، 15. دُشن ہیمنتھا۔

(نوٹ: سری لنکا نے ٹریولنگ ریزرو کے طور پر چمیکا کرونارتنے کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔