کرکٹ: انضمام الحق کو پیچھے چھوڑ کر جو روٹ نے بنایا عالمی ریکارڈ

انضمام نے اپنے 100ویں میچ میں ہندوستان کے خلاف 184 رن بنائے تھے اور جو روٹ نے ہندوستان کے خلاف چنئی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ڈبل سنچری بنا کر انضمام کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ، تصویر آئی اے این ایس
جو روٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے 100 ویں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نجی اسکور بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انضمام نے مارچ 2005 میں اپنے 100 ویں میچ میں بینگلورو میں ہندوستان کے خلاف 184 رن بنائے تھے اور روٹ نے ہندوستان کے خلاف چنئی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتے کو انضمام کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ روٹ نے چھکا مارکر ڈبل سنچری پوری کی۔ ان کی یہ پانچویں اور پچھلے تین ٹیسٹوں میں دوسری ڈبل سنچری ہے۔ روٹ نے اس دورے پر آنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں 228 اور دوسرے ٹیسٹ میں 186 رن بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں روٹ 377 گینڈوں میں 218 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

روٹ 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے میں کامیابی حاصل کرنے والے تاریخ کے نویں بلے باز بنے ہیں۔روٹ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے اپنے 98ویں ،99 ویں اور 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ وہ 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔