بنگلہ دیش کے اوپنر سیف حسن کورونا سے متاثر

کنڈیشنگ کوش نک لی کے کورونا کے معاملہ میں اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا کورونا کا کسی نئے طریقے سے انفکشن ہوا ہے یا پہلے ہی انفکشن تھا۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ کرکٹ فرینزی
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ کرکٹ فرینزی
user

یو این آئی

کورونا کسی کو نہیں بخش رہا ہے اوراس کاقہر جاری ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش کے اوپنر سیف حسن اور ٹیم کے اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ نک لی کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

بی سی بی نے سری لنکا کے دورے سے قبل پیر کو 24 کھلاڑیوں اور سات عملے سمیت 24 ممبروں کا ٹیسٹ کیا۔ لی کا گزشتہ اگست کو دبئی میں ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن 10 دن آئسولیشن میں رہنے کے بعد ان کا نتیجہ 23 اگست کو منفی آیا۔ جب وہ ڈھاکہ آئے تو وہ 14 دن تک قرنطین میں رہے تھے۔ واضح رہے ابھی تک یہ کہا جا رہا تھا کہ جس کا یک بار منفی آ گیا اس کو پچاس دن تک کورونا نہیں ہوتا لیکن نک کے معاملہ نے اس کو غلط ثابت کر دیا۔


بی سی بی اسپورٹس فزیشن ڈاکٹر دیباشیس چودھری نے کہا کہ ہمارے مشیر لی کے کورونا کے معاملہ میں اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا کورونا کا کسی نئے طریقے سے انفکشن ہوا ہے یا پہلے ہی انفکشن تھا۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین کے مطابق سری لنکا کے دورے کے پیش نظر قواعد کے مطابق 37 ممبروں کی جانچ کی گئی۔ قبل ازیں بی سی بی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ذاتی تربیت کی اجازت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔