میکسویل نے 48 گیندوں پر بنائی شاندار سنچری، آسٹریلیا نے ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی

ہندوستان کی جانب سے روی بشنوئی نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ ارشدیپ سنگھ، اویس خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصوہر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصوہر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

گلین میکسویل کی 48 گیندوں میں 104 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے کل تیسرے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔

223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ 35 رنز اور ایرون ہارڈی نے 16 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں ارشدیپ نے ہارڈی کو کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر آسٹریلیا کو پہلا دھچکا دیا۔ اس کے بعد اویس نے چھٹے اوور میں ٹریوس ہیڈ کو پویلین بھیجا۔ اگلے ہی اوور میں بشنوئی نے انگلش کو 10 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ 13ویں اوور میں مارکس اسٹونیس 17 رنز بنا کر اکشر کا شکار بنے۔ 14ویں اوور میں بشنوئی نے ٹم ڈیوڈ صفر کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پانچواں دھچکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان میتھیو ویڈ نے میکسویل کے محتاط کھیل سے ٹیم کو آخری اوور میں فتح دلا دی۔ میتھیو ویڈ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ میکسویل نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اسکور کو 225 رنز تک پہنچایا، جس نے آسٹریلیا کو سیریز کی پہلی جیت دلادی۔


ہندوستان کی جانب سے روی بشنوئی نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ ارشدیپ سنگھ، اویس خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے منگل کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڑ کی 123 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔

برساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ہی اوور میں چھ رنز پر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا دیا۔ جیسوال کو بہرنڈورف نے ویڈ کے ہاتھوں کیچ کرایا، اس وقت ٹیم کا اسکور محض 14 رن تھا۔ تیسرے اوور میں ایشان کشن کو کین نے اسٹوئنس کے ہاتھوں کیچ کر اکے پویلین بھیج دیا۔


اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان سوریہ کمار یادو نے رتوراج کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 57 رنوں کی شراکت قائم کی۔ 11ویں اوور میں ہارڈی نے سوریہ کمار یادو کو 39 رنز پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو تیسرا دھچکا دیا۔ یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے تلک ورما نے رتوراج کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے باز آخر تک کریز پر موجود رہے۔

رتوراج نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی پہلی بین الاقوامی ٹی 20 سنچری بنائی۔ وہ 57 گیندوں میں 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ تلک ورما 24 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف شاٹس لگائے اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 222 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈورف اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔