عرشدیپ سنگھ نے اچانک انسٹاگرام سے تقریباً 200 پوسٹ کر دیے ڈیلیٹ، ڈی پی بھی بدل ڈالا، چہ می گوئیاں شروع
بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ نے اپنے انسٹاگرام کی صفائی کا کام 25 مئی کی شب کو کیا۔ حالانکہ اس کے پیچھے کی وجہ کیا رہی، اس سلسلے میں انھوں نے کچھ بھی جانکاری نہیں دی ہے۔

آئی پی ایل 2026 میں پنجاب کنگز کا سفر ختم ہوتے ہی عرشدیپ سنگھ کے لیے بھی سیزن کا اختتام ہو گیا۔ عرشدیپ سنگھ پنجاب کنگز کا حصہ تھے، جو آئی پی ایل 2026 کے دوران اپنی گرل فرینڈ سے متعلق خبروں کے باعث بھی سرخیوں میں رہے تھے۔ اب وہ اپنے انسٹاگرام سے 200 سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ یہی نہیں، انہوں نے اپنی ڈی پی یعنی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کر دی ہے۔ عرشدیپ نے جن پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے، ان میں وراٹ کوہلی سے متعلق وائرل پوسٹ کے علاوہ پنجاب کنگز سے وابستہ کچھ پوسٹس بھی شامل ہیں۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ نے 25 مئی کی شب اپنے انسٹاگرام کی صفائی کا یہ کام کیا۔ تاہم اس کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے، اس بارے میں عرشدیپ سنگھ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ مداحوں کے درمیان چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سبھی اس بات کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں کہ معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بڑی وجہ موجود ہے۔
عرشدیپ سنگھ کے ذریعہ 200 سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد اب ان کے انسٹاگرام پر صرف 40 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔ جن پوسٹس کو انہوں نے ہٹایا، ان میں وراٹ کوہلی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بنائی گئی وہ ریل بھی شامل تھی، جس نے 150 ملین ویوز کا ہندسہ عبور کر لیا تھا۔ پنجاب کنگز سے متعلق پوسٹس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کچھ پوسٹس انہوں نے ڈیلیٹ کر دی ہیں، جبکہ کچھ اب بھی ان کے انسٹاگرام پر موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں عرشدیپ سنگھ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی ماہ کے آغاز میں تلک ورما کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وائرل ویڈیو میں عرشدیپ یہ کہتے ہوئے نظر آئے تھے جی ’’یہ اندھیرے، سن اسکرین لگائے گا؟‘‘ تلک ورما سے ایسا کہنے پر ہندوستان کے سابق کرکٹر لکشمن شیو راماکرشنن نے عرشدیپ کی سخت مذمت کی تھی اور یہاں تک مطالبہ کیا تھا کہ انہیں آئی پی ایل سے معطل کیا جائے۔
اگر آئی پی ایل 2026 میں عرشدیپ سنگھ کی کارکردگی کی بات کی جائے تو انہوں نے 14 میچوں میں 541 رنز دے کر 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ان کی اکونومی 10.21 رہی۔ اس سیزن عرشدیپ کافی مہنگے ثابت ہوئے اور ان کے دیے گئے رنز کی تعداد پنجاب کنگز کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے پربھسمرن سنگھ کے مجموعی رنز سے بھی زیادہ رہی۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
