ہندوستان کے خلاف افغانستان کو فالو آن کا سامنا، اسپنر مانو ستھر نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں لیے 6 وکٹ
اکیسویں صدی میں اب تک صرف 2 ہندوستانی گیندبازوں نے اپنی ڈیبیو ٹیسٹ اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ لیے ہیں۔ اس صدی میں ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی امت مشرا تھے۔

افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے اپنی گرفت مضبوط بنا لی ہے۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 564 رن بنا کر اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، اس کے بعد افغانستان نے پہلی اننگ میں محض 152 رن بنائے، جس کی وجہ سے اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کی دوسری اننگ شروع بھی ہو چکی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپن گیندباز مانو ستھر نے پہلی ہی اننگ میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ستھر ایسے 10ویں ہندوستانی گیندباز بن گئے ہیں، جنھوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹ لیا ہے۔ انھوں نے افغانستان کے خلاف پہلی اننگ میں 33 رن دے کر 6 وکٹ لیے۔
مانو ستھر نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی بہترین گیندبازی سے سبھی کو متاثر کیا۔ وہ بہترین اعداد و شمار کے ساتھ گیندبازی کرنے والے عظیم گیندبازوں کی فہرست میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔ ان کا سب سے خاص ریکارڈ یہ ہے کہ وہ اکیسویں صدی میں اپنی ڈیبیو اننگ میں 5 وکٹ لینے والے محض دوسرے کرکٹر ہیں۔ اکیسویں صدی میں اب تک صرف 2 ہندوستانی گیندبازوں نے ہی اپنی ڈیبیو ٹیسٹ اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ لیے ہیں۔ اس صدی میں ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی امت مشرا تھے، جنھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی ڈیبیو اننگ میں 71 رن دے کر 5 وکٹ لیے تھے۔ اس کے 18 سال بعد مانو ستھر نے اپنی ٹیسٹ ڈیبیو اننگ میں 5 وکٹ ہال لیا۔
امت مشرا اور مانو ستھر کے علاوہ جن ہندوستانی گیندبازوں نے اپنی ٹیسٹ ڈیبیو اننگ میں 5 وکٹ ہال لیا، انھوں نے 20ویں صدی میں یہ مقام حاصل کیا تھا۔ ایسے گیندبازوں کی فہرست اس طرح ہے:
محمد نثار: 1932
وامن کمار: 1961
سید عابد علی: 1967
دلیپ دوشی: 1979
نریندر ہیروانی: 1988
امت مشرا: 2008
روی چندرن اشون: 2011
محمد سمیع: 2013
اکشر پٹیل: 2021
مانو ستھر: 2026
نریندر ہیروانی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر تاریخ رقم کر دی تھی۔ وہ اب تک واحد ہندوستانی ہیں جنھوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں 8-8 وکٹ لیے تھے۔ انھوں نے اس مقابلے میں مجموعی طور پر 16 وکٹ لیے، یعنی ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ بھی نریندر ہیروانی کے نام ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے باب میسی نے 1972 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 16 وکٹ لیے تھے۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
