موبائل فون کی سستی کال شرح کے ’اچھے دن‘ جانے والے ہیں، یکم دسمبر میں ملے گی بری خبر!

ٹیلی مواصلات بحران کا اثر اب عام صارفین پر پڑنے والا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلات کمپنیوں بھارتی ائیرٹیل اور ووڈافون-آئیڈیا نے یکم دسمبر سے اپنے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ٹیلی مواصلات بحران کا اثر اب عام صارفین پر بھی پڑنے والا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلات کمپنیوں بھارتی ائیرٹیل اور ووڈافون نے یکم دسمبر سے اپنے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنیوں کے ایڈجسٹیڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کے زیر التوا بے حد بھاری بھرکم بقائے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ دونوں کمپنیوں نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ عام لوگوں کی جیب پر ان کے فیصلے کا کتنا اثر پڑنے جا رہا ہے۔

بھارتی ائیرٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ٹیلی مواصلات سیکٹر میں تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ پونجی کے سرمایہ کی لگاتار ضرورت ہے۔ اس لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ انڈسٹری ڈیجیٹل انڈیا کے نظریہ کی حمایت کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ائیرٹیل کمپنی دسمبر سے قیمتوں میں مناسب اضافہ کرے گی۔‘‘


ووڈافون نے ٹیلی مواصلات سیکٹر میں مالی بحران کا تذکرہ کیا ہے اور کہا کہ اسے سبھی پروفٹ ہولڈروں نے قبول کیا ہے اور کابینہ سکریٹری کی صدارت میں سکریٹریوں کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی مناسب راحت پہنچانے پر غور کر رہی ہے۔ ووڈافون-آئیڈیا لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ ’مناسب طور سے‘ ٹیرف میں اضافہ کرے گی جو یکم دسمبر سے اثرانداز ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2019, 9:30 AM
/* */