حیدرآباد: ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

حیدر آباد کے عوام تقریباً 21 قسم کی سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے 16 درآمد والی ہوتی ہیں۔ اوسطاً ریاست میں تین لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موجودہ طور پر دولاکھ ٹن ہی دستیاب ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آنے والے دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ اس کی درآمد میں کمی واقع ہونے والی ہے۔ ٹماٹر عموماً مہاراشٹر سے تلنگانہ کے دارالحکومت لایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ تلنگانہ کے عادل آباد، نظام آباد، میڑچل، چیوڑلہ، ابراہیم پٹنم، مہیشورم میں اگایا جاتا ہے تاہم گزشتہ 15 دنوں سے پڑوسی ریاست سے اس کی درآمد میں کمی درج کی گئی ہے۔ حیدر آباد کے عوام تقریباً 21 قسم کی سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے 16 درآمد والی ہوتی ہیں۔ اوسطاً ریاست تلنگانہ کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موجودہ طور پر دولاکھ ٹن ہی سبزی دستیاب ہے۔

سالانہ ریاست کے لئے 46 لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ضرورت ہے تاہم صرف 30 لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ہی پیداوار ہوتی ہے اور بقیہ سبزی دیگر ریاستوں سے منگوائی جاتی ہے۔ زرعی مزدوروں کی کمی کی وجہ سے حکومت کی جانب سے سبسیڈی نہیں دی جاتی۔ قبل ازیں تین لاکھ ایکڑ اراضی پر سبزیوں کی کاشت کی جاتی تھی تاہم اب صرف 1.45 لاکھ ایکڑ پر ہی اس کی کاشت کی جا رہی ہے۔ پیداوار میں کمی کے نتیجہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */