پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول پیر کو 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا

پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کو مسلسل 13 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول پیر کو 90.40 روپے اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ پندرہ دن مستحکم رہنے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نےگزشتہ 15 اپریل کو ان میں کٹوتی کی تھی ۔ اس کے بعد سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیا د پر ہرروز صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی ———— 90.40 ——————80.73

ممبئی ———— 96.83 ————— 87.81

چنئی ———— 92.43 ————— 85.75

کولکتہ ——— 90.62 ————— 83.61

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔