لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ’انڈین ای کامرس‘ پورٹل

کورونا کی وبا کے پیش نظر حکومت نے لوگوں کو ضروری اشیا کی سپلائی کرنے کےلئے قومی سطح پر انڈین ای کامرس پورٹل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا کی وبا کے پیش نظر مرکزی حکومت نے لوگوں کو ضروری اشیا کی سپلائی کرنے کےلئے قومی سطح پر انڈین ای کامرس پورٹل جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں بڑے شہروں کے علاوہ دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں کے خوردہ کاروباریوں اور مینوفیکچررز کوبھی جوڑا جائے گا۔

محکمہ تجارت کے ذرائع کے مطابق عوام کو ضروری اشیا اور خدمات کی فراہمی کرنے کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے صنعت اور اندرونی کاروبار کی سپلائی چین میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں اوراسٹارٹ اپ کی کوششوں کو کوآرڈینیٹ کرتے ہوئے ایک قومی ای کامرس پورٹل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس پورٹل کی مدد سے مقامی کرانہ اسٹور آن لائن آرڈر لےکر ضروری اشیا گاہکوں کو گھ ربیٹھے ہی دستیاب کرائیں گے اور ملک کی سپلائی چین کو اور مضبوط بنائیں گے۔ اس میں مینوفیکچرر،ڈسٹریبیوٹر،ہول سیلر،خوردہ فروش اور صارفین کی وسیع چین شامل ہوگی۔

حالیہ بحران کے وقت میں خصوصی طورپر دوسری اور تیسرے زمرے کے شہروں میں آبادی اپنی روزانہ کی ضرورت کےلئے ان کرانہ اسٹوروں پر زیادہ منحصر ہے، یہ سپلائی کے اس اہم مسئلے پر متعدد چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں،اس حالت سےابرنے کےلئے قومی ای کامرس پورٹل معاون ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا نے اپنے پورٹل پر مناسب ٹیکنولوجی والے اسٹارٹ اپس اور خواہش مند صنعت کاروں سے درخواستیں مدعو کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Apr 2020, 9:40 PM
/* */