سنسیکس 260 پوائنٹس ٹوٹا، این ایس ای نفٹی دس ہزار پوائنٹس سے نیچے

اسٹاک ایکچینج کی بلڈنگ
اسٹاک ایکچینج کی بلڈنگ
user

عمران خان

ممبئی۔ مارکیٹ ریگولیٹری سیبی کی اسٹاک مارکیٹس میں درج 331 مشتبہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائی سے ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا سنسیکس 260 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32014.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ وہیں این ایس ای نفٹی بھی10000 پوائنٹس کے نیچے آ گیا۔ تیس حصص والا سنسیکس شروع میں برتری کے ساتھ کھلا اور ایک وقت 32354.77 پوائنٹس تک چلا گیا۔ لیکن بعد میں منافع وصولی کی وجہ سے اس میں کمی آئی اور یہ نیچے 31915.20 پوائنٹس تک چلا گیا۔ آخر میں یہ 259.48 پوائنٹس یا 0.80 فیصد کی کمی کے ساتھ 32014.19 پر بند ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔