ڈالر کے مقابلے روپیہ ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچا، 78.04 پر ہوا بند

ہندوستنای کرنسی ’روپیہ‘ پیر کے روز پہلی بار ڈالر کے مقابلے 78 روپے کی سطح کو پار کر گیا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے اب تک کی سب سے نچلی سطح ہے۔

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستنای کرنسی ’روپیہ‘ پیر کے روز پہلی بار ڈالر کے مقابلے 78 روپے کی سطح کو پار کر گیا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے اب تک کی سب سے نچلی سطح ہے۔ انٹرا-ڈے ڈیل میں 78.29 روپیہ کی گراوٹ کے بعد روپیہ پیر کے کاروبار میں 78.04 روپے فی امریکی ڈالر پر بند ہوا۔

ایم کے گلوبل فائنانشیل سروسز نے ایک نوٹ میں کہا کہ ’’یہ اندازہ لگانے کے لیے کوئی نیا ٹریگر نہیں ہے کہ روپیہ 79 یا 80 ہوگا جب تک تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان جدوجہد نہیں ہو جاتی، تب تک موقع پر 77 یا 77.50 کی طرف کوئی سدھار نہیں ہونی چاہیے۔‘‘


کموڈیٹی کے ریسرچ انالسٹ جگر ترویدی اور کرنسی فنڈامنٹل اور اسٹاک بروکرس آنند راٹھی نے کہا کہ ’’اس ہفتہ کے آخر میں شروع ہونے والی امریکی مانیٹری پالیسی تجزیہ میٹنگ سے پہلے روپے میں مزید کمزوری دیکھنے کو مل سکتی ہے جہاں یو ایس فیڈ کے ذریعہ شرحوں میں اضافہ اور زیادہ جارحانہ کارکردگی کی امید ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔