ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 158 روپے کی تخفیف

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 158 روپے کی کمی کی ہے۔ یہ قیمتیں آج (یکم ستمبر) سے لاگو ہوں گی

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 158 روپے کی کمی کی ہے۔ یہ قیمتیں آج (یکم ستمبر) سے لاگو ہوں گی۔ اس تبدیلی کے بعد اب دہلی میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1522 روپے ہوگی۔

اس ہفتے کے شروع میں حکومت نے ملک بھر کے تمام کنکشن رکھنے والوں کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی کی تھی۔ تجارتی اور گھریلو دونوں ایل پی جی (مائع پٹرولیم گیس) سلنڈروں کے لیے ماہانہ نظرثانی ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو کی جاتی ہے۔

اس سے قبل اگست میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 99.75 روپے کی کمی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔