ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں تخفیف، گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں

پٹرولیم کمپنیوں نے ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ تاہم گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پٹرولیم کمپنیوں نے ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ تاہم گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قبل ازیں یکم مئی 2023 کو بھی کمرشل سلنڈر کے داموں میں 172 روپے کی تخفیف کی گئی تھی۔ دہلی میں کمرشل سلنڈر کے داموں میں 83.5 روپے کی تخفیف کی گئی ہے اور اب نئی قیمت 1773 روپے ہو چکی ہے۔ گزشتہ مہینے کمرشل گیس کے دام 1856.50 روپے فی سلنڈر تھے۔

کولکاتا میں کمرشل گیس سلنڈر کے داموں میں 85 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہ فی الحال 1875.50 رپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں داموں میں 83.50 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہاں یہ 1725 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ چنئی ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 84.50 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہ اب 1973 روپے میں دستیاب ہے۔


ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی بات کریں تو اس کے داموں میں مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر دہلی میں 1103 روپے میں دستیاب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔