آر بی آئی نے لگاتار چوتھی بار شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی

دو ماہانہ مانیٹری پالیسی ریویو (ایم پی سی) پیش کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے لیے اقتصادی ترقی کا انجن بنا ہوا ہے لیکن اس میں خوش فہمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی قیادت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی دو ماہی مالیاتی جائزہ میٹنگ بدھ کو شروع ہوئی۔ آج یعنی جمعہ کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر کی جانب سے میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کیا گیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ کو 6.50 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ہوم لون، کار لون اور دیگر قرضوں کی ای ایم آئی غیر تبدییل رہے گی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا، ’’حالات پر غور کرنے کے بعد ایم پی سی کے تمام چھ اراکین نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘


خیال رہے کہ پچھلی تین دو ماہی میٹنگوں میں ایم پی سی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ دو ماہانہ مانیٹری پالیسی ریویو (ایم پی سی) پیش کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے لیے اقتصادی ترقی کا انجن بنا ہوا ہے لیکن اس میں خوش فہمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔