پٹرولیم مصنوعات کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل 10 ویں دن ریکارڈ اعلی سطح پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 12 ویں دن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل 10 ویں دن ریکارڈ اعلی سطح پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 12 ویں دن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول (روپے / لیٹر) —— (ڈیزل روپے / لیٹر)

دہلی ————— 101.84 —————— 89.87

ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45

چنئی ————— 102.49 —————— 94.39

کولکاتا ————— 102.08 —————— 93.02

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */