سود کی شرحوں میں مزید کمی کے امکانات، آر بی آئی گورنر نے دئے اشارے

شکتی کانت نے کہا، ’’کورونا وبا سے معیشت کو بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کو جلدبازی میں نہیں ہٹایا جائے گا ااور سود کی شرح میں کمی ہو یا دیگر اقدامات ان کے پاس ابھی اقدامات کرنے کا متبادل ہے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے سود کی شرحوں میں مزید کمی کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا سے معیشت کو بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات کو جلدبازی میں نہیں ہٹایا جائے گا داس نے ایک ورچول کانفرنس میں کہا کہ سود کی شرح میں کمی ہو یا پھر دیگر پالیسی اقدامات کئے جائیں ان کے پاس ابھی اقدامات کرنے کا متبادل ہے۔

اس ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری مالیاتی پالیسی جائزہ میں ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ریپو نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے گذشتہ دو اجلاسوں میں پالیسی کی شرح میں 1.15 فیصد کمی کی تھی۔

داس نے بتایا کہ وبا کی روک تھام کے بعد معیشت کو مستحکم کرنےکے لئے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح یہ خیال نہیں کیا جانا چاہئے کہ آر بی آئی جلد ہی ان اقدامات کو واپس لے لے گا۔


انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کی وبا اور دیگر پہلوؤں پر ایک مرتبہ واضح ہونے کے بعد آر بی آئی مہنگائی اور معاشی نمو کے بارے میں اپنی پیش گوئی کرنا شروع کردے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورسے بینکاری کا شعبہ مستحکم ہے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کا انضمام صحیح سمت میں اٹھایاگیا ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا سائز اہم ہے لیکن کارکردگی اس سے زیادہ اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 28 Aug 2020, 10:30 AM
    /* */