پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی آگ بھڑکنے کا سلسلہ جاری، ڈیزل کے داموں میں 25 پیسے کا اضافہ

ہندوستان کے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مار لگاتار جاری ہے، اتوار کو گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن بعد 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مار لگاتار جاری ہے۔ اتوار کو گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن بعد 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ پٹرول کی قیمتیں 21 ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کے روز 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل بڑھ کر 89.07 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر رہا۔

امریکی تیل کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پر آ نے اور قدرتی گیس کی پیداوارمیں کمی کی وجہ سے پچھلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ اس کے بعد ہفتے کے آخر میں برینٹ کروڈ 78.099 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ۔ امریکی کروڈ بڑھ کر 73.98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

فی الحال بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے داموں میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر جو ایکسائز ڈیوٹی عائد کی ہے اس میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ جب خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے تب بھی گھریلوں بازار میں تیل کی قیمتوں میں کوئی خاص کمی نہیں کی جاتی۔ وہیں، عوام کی طرف سے لگاتار پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، حکومت اس پر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

شہر ————— پٹرول ————— ڈیزل

دہلی ————— 101.19 ————— 89.07

ممبئی ————— 107.26 ————— 96.68

چنئی ————— 98.96 ————— 93.69

کولکاتا ————— 101.62 ————— 92.17

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔