پٹرول چھ پیسے، ڈیزل سات پیسے مہنگا
کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں چھ چھ پیسے کا اضافہ ہوا۔ کولکاتا میں آج اس کی قیمت 88ء76 روپے، ممبئی میں 85ء79 اور چنئی میں 12ء77 روپے فی لیٹر رہی۔

نئی دہلی: پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی اور پٹرول کی 10 مہینوں اور ڈیزل کی چھ مہینوں میں سب سے زیادہ قیمت ہوگئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصول اطلاعات کے مطابق بدھ کو صورت حال مستحکم رہنے کے بعد آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول چھ پیسے مہنگا ہوکر 13ء74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جو 26 نومبر 2018 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ڈیزل بھی سات پیسے کے اضافے کے ساتھ 14ء67 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ یہ اس سال 16 مارچ کے بعد اس کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
کولکاتا ، ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں چھ چھ پیسے کا اضافہ ہوا۔ کولکاتا میں آج اس کی قیمت 88ء76 روپے، ممبئی میں 85ء79 اور چنئی میں 12ء77 روپے فی لیٹر رہی۔
ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تینوں میٹرو شہروں میں سات سات پیسوں کا اضافہ ہوا۔ کولکاتا میں ڈیزل 56ء69 روپے، ممبئی میں 44ء70 روپے اور چنئی میں 98ء70 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ تیل سپلائی کرنے والی کمپنیاں ہر روز دونوں ایندھنوں کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ نئی قیمتیں صبح چھ بجے سے نافذ ہوں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔