تیل قیمتوں میں اضافہ جاری، دہلی میں ڈیزل 70 کے پار

جمعہ کو ایک مرتبہ پھر راجدھانی دہلی میں پٹرول کے داموں میں 22 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کے داموں میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں تیل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ جمعہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا۔ دہلی میں جمعہ کے روز پٹرول میں 22 پیسے اور ڈیزل میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ اس اضافہ کے ساتھ جمعہ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 78.52 فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 70.21 فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دہلی میں ڈیزل کی یہ قیمت اب تک کی بلند ترین ہے اور پہلی مرتبہ یہ 70 کے پار گئی ہے۔ دہلی میں اس سے قبل 28 اگست کو ڈیزل کی قیمت 69.61 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دہلی کے علاوہ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 21 پیسے کے اضافے کے بعد 85.93 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 30 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 74.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2018, 10:30 AM