پٹرول - ڈیزل مسلسل چوتھے دن مہنگا

دہلی میں ڈیزل 18 پیسے اور پٹرول 07 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.53 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کی ویکسین کی اچھی خبروں کے درمیان بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل چوتھے روز زبردست اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ کروڈ 45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ جمعہ کے روز، دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار اضافہ کیا گیا۔ عوامی شعبہ کی آئل مارکیٹنگ کی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں 17 سے 19 پیسے اور پٹرول میں سات پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

دہلی میں ڈیزل 18 پیسے اور پٹرول 07 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.53 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ہے۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 88.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ کولکاتہ میں پٹرول 83.10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 74.82 روپے فی لیٹر پر آگیا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 76.72 روپے فی لیٹر تھی۔


آئی او سی ایل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔ (قیمت میں فی لیٹر ....

سٹی ڈیزل پٹرول

دہلی 71.25 81.53

ممبئی 77.73 88.23

کولکاتہ 74.82 83.10

چنئی 76.72 84.53

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */