پٹرول اور ڈیزل کے دام 36ویں دن بھی مستحکم

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود آج مسلسل 36 ویں دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود آج مسلسل 36 ویں دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اچھی شروعات کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 74.47 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 71.08 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔


کل، دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں آج پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پر ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ کے ذریعہ ویٹ میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل دہلی کے مقابلے سستا ہوگیا ، جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ بنایا تھا۔

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 36ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پمپس پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 95.41 —————— 86.67

ممبئی-—————109.98—————— 94.14

چنئی —————101.40 ————— 91.43

کولکاتا ————104.67—————— 89.79

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔