پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام، بلند ترین سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ قبل ازیں منگل کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور یہ اپنی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ قبل ازیں منگل کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور یہ اپنی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 92.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.51 روپے فی لیٹر ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 4 مئی سے اب تک 10 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ 6 دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

دوسری جگہوں پر بھی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 99.14 روپے ، چنئی 94.54 روپے اور کولکتہ میں 92.92 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 90.71 روپے ، چنئی میں 88.34 روپے اور کولکتہ میں 86.35 روپے فی لیٹر رہی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔:

شہر کا نام ۔۔۔پٹرول روپے فی لیٹر۔۔۔ڈیزل روپے فی لیٹر

دہلی ——92.85 ————83.51

ممبئی ——99.14 ———— 90.71

چنئی ——94.54 ———— 88.34

کولکاتا ——92.92 ———86.35

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔