پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بلند ترین سطح پر مستحکم، عوام کو کوئی راحت نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 94.49 روپے اور ڈیزل 85.38 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بروز جمعرات لگاتار دوسرے دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 94.49 روپے اور ڈیزل 85.38 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہا۔

گذشتہ 4 مئی سے اب تک 17 دن ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ باقی 14 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹڑول 4.09 روپے اور ڈیزل میں 4.65 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں بھی ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی ، کولکاتا اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 100.72 ، 94.50 روپے اور 95.99 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.69 روپے ، چنئی میں 90.12 روپے اور کولکاتا میں 88.23 روپے رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 94.49 —— 85.38

ممبئی —— 100.72 —— 92.69

چنئی —— 95.99 —— 90.12

کولکاتا ——94.50 —— 88.23

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔