پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 22 ویں روز بھی اعلیٰ ترین سطح پر برقرار

قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج 22 ویں روز بھی اعلیٰ ترین سطح پر برقرار رہیں۔ جمعہ کے روز بیرون ملک کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تیز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کل لندن برینٹ ایک بار پھر 64 ڈالر فی بیرل عبور کر گیا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی کم و بیش قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔


آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔