پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل پیر کے روز ان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں

پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
پٹرول ڈیزل / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل پیر کے روز ان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.41 روپے اور ڈیزل 87.28 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہواتھا۔ دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 102.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.70 روپے فی لیٹر تھی۔


چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 97.69 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 291.92 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 96.34 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.12 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 96.41 —————— 87.28

ممبئی ————— 102.58 ————— 94.70

چنئی ————— 97.69 -————— 91.92

کولکاتا ———— 96.34 —————— 90.12

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔